Abbas ke baba ki
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Imam Ali (a.s) recited by Kazmi Brothers
مسجد کوفہ سے لے کر تابہ خاک کربوبلا
قتل سجدوں میں ہوا ہے مصطفیٰ کی آل کا
عباس کے بابا کی جبیں خون سے تر ہے
ڈوبا ہوا غم میں بنی ہاشم کا قمر ہے
عباس کے چہرے پہ ہیں زینب کی نگاہیں
یہ پوچھتی ہو جیسے مرا بابا کدھر ہےہ
عباس کے بابا کی جبیں۔۔۔
آ پہنچی ہے زہرا کی شہادت بھی علی تک
کوفے پہ بھی لگتا ہے مدینے کا اثر ہے
عباس کے بابا کی جبیں۔۔۔
کل بیٹی پہ برسیں گے انہی گلیوں میں پتھر
جن گلیوں سے بابا کے جنازے کا گزر ہے
عباس کے بابا کی جبیں۔۔۔
کس طرح سے اب جینا ہے یہ پوچھ لو زینب
کوفے کے یتیموں کو یتیمی کی خبر ہے
عباس کے بابا کی جبیں۔۔۔
ناقہ پہ لیےء جاتے ہیں تابوت علی کا
ہمراہ پدر آخری بیٹوں کا سفر ہے
عباس کے بابا کی جبیں۔۔۔
پھیلا ہوا معبود ہی کا خون ہے اکبر
جس خون سے رنگیں ہوا معبود کا گھر ہے
عباس کے بابا کی جبیں۔۔۔
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.