Aati hai gardoon se
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Imam Ali (a.s) recited by Ali Zia Rizvi
آتی ہے گردوں سے یہ پہیم صدا
قتل ہوئے سجدے میں شیر خدا
خانہ حق میں یہ غضب ہو گیا
قتل ہوئے سجدے میں شیر خدا
غم سے ہے زینب نڈھال کھول دئیے سر کے بال
کہتی ہے یہ پر ملال دیکھو تو بابا کا حال
دیتے ہیں جبریل یہ کیسی ندا
قتل ہوئے سجدے میں شیر خدا
آتی ہے گردوں سے
ساتھ پڑے جلوہ گر کہتی ہے سر پیٹ کر
پھٹتا ہے میرا جگر کوئی تو لائے خبر
گھر میں خدا کے یہ ستم کیا ہوا
قتل ہوئے سجدے میں شیر خدا
آتی ہے گردوں سے
دیکھو تو حسنین جاؤ بابا کوگھر میں تولاؤ
ایسا لگا سر پہ گھاؤمجھ کو خدارابتاؤ
پوچھو تو جراح سے ہو گی شفا
قتل ہوئے سجدے میں شیر خدا
آتی ہے گردوں سے
نشترغم دل پہ کھائے دوڑ کر حسنین آئے
دیکھا عجب حال ہائے خوں میں ہیں بابانہاے
فرش سے تا عرش ہے محشر بپا
قتل ہوئے سجدے میں شیر خدا
آتی ہے گردوں سے
ہائے قیامت ہوئی تیغ ستم کی چلی
مارا علی ولی گریہ روح بنی
کیسی لعین نے یہ کی جور و جفا
قتل ہوئے سجدے میں شیر خدا
آتی ہے گردوں سے
اے میرے زخمی امام تم پہ درود و سلام
خوب کی تبلیغ عام دے دیا قاتل کو جام
ہو گا انیس ایسا کوئی پیشوا
قتل ہوئے سجدے میں شیر خدا
آتی ہے گردوں سے
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.