Paikaan baras rahay hain taboot par Hasan ke
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Imam Hasan (a.s) recited by Nisar Party
پیکان برس رہے ہیں تابوت پر حسن کے
امت مٹا رہی ہے آثار پنجتن کے
بابا کے دل کے ٹکڑے تو نے گنے بہّتر
ٹکڑے ہزار ہوں گے قاسم تیرے بدن کے
زینب پکاری بھائی دل ڈوبتا ہے میرا
اگلو نہ دل کے ٹکڑے صدقے گئی دہن کے
بیت النبی سے ہاۓ اٹھا ہے پھر جنازہ
یثرب کی بستیوں میں جھگڑے ہیں پھر دفن کے
قبر حسن پہ اس دم لرزہ تھا ایک طاری
سادات نے دکھاۓ کچھ نیل جب رسن کے
تن پر تو ہے حسن کے گو چھد گیا ہے سارا
محتاج ہی رہیں گے شبیر تو کفن کے
یثرب میں کربلا میں بغداد و سامرہ میں
افسوس پھول بکھرے زہرہ تیرے چمن کے
تابوت سے لپٹ کے قاسم پکارے بابا
آنسو اخی کے دیکھو نوحے سنو بہن کے
آخر کی ہچکیوں میں شبّر نے روکے چومے
شبیر کا گلا اور بازو بڑی بہن کے
زینب ہیں بال کھولے امت ہے تیر تولے
پوچھو نہ شام کی جب یہ حال ہیں وطن کے
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.