Sar dekh ke shabbir
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Shaam recited by Raza Abbas Zaidi
جب شیریں کے گھر قافلہ شبیر کا آیا
زینب سے کہا کون ھو بتلاؤ ضعیفہ
ھمشیر ہوں شبیر کی زینب نے پکارا
ملنے کے لئے آئے ہیں تجھسے تیرے مولا
سر دیکھ کے شبیر کا شیریں نے پکارا
آپ آئینگے اس حال میں سونچا ہی نہیں تھا
وعدہ جو کیا آپ نے میں بھول نا پائی
اس گھر میں وہ گھر چھوڑ کے جس دن سے ہوں آئی
تکتی ہوں اسی روز سے میں آپ کا رستہ
آپ آئینگے اس حال میں سونچا ہی نہیں تھا
سر دیکھ کے شبیر کا۔۔۔
وہ باتیں رلاتی ہیں جو یثرب میں ہوئیں تھیں
اب آیا سمجھ آپ نے کیوں چادریں دیں تھیں
بے پردہ نبی زادیاں ہیں ساتھ میں مولا
آپ آئینگے اس حال میں سونچا ہی نہیں تھا
سر دیکھ کے شبیر کا۔۔۔
بائیس برس شیریں نے کس طرح گزارے
دن رات اسی سوچ میں کٹتے تھے ہمارے
اک روز ضرور آئینگے مولا کا ہے وعدہ
آپ آئینگے اس حال میں سونچا ہی نہیں تھا
سر دیکھ کے شبیر کا۔۔۔
دو سال کے سجاد کے بھولی نہیں شیریں
پھوپھیاں جو کبھی آی تو آنکھیں نہیں کھولی
بے پردہ ہوی پھوپھیاں تو کس طرح سے دیکھا
آپ آئینگے اس حال میں سونچا ہی نہیں تھا
سر دیکھ کے شبیر کا۔۔۔
اکبر کی ولادت کا سنا جس گھڑی میں نے
بس میں جو میرے ہوتا میں آجاتی مدینے
مل پائی نا اکبر سے یہ افسوس رھیگا
آپ آئینگے اس حال میں سونچا ہی نہیں تھا
سر دیکھ کے شبیر کا۔۔۔
سنتی تھی کے اک آپ کی بیٹی ہے سکینہ
سوچا تھا کے ساتھ آئیگی جب آئینگے آقا
جس طرح سے وہ آئی ہے دیکھا نہیں جاتا
آپ آئینگے اس حال میں سونچا ہی نہیں تھا
سر دیکھ کے شبیر کا۔۔۔
مقتل میں بھلا آپ پہ کیا ظلم ہوئے ہیں
وہ بال میرے سامنے مٹی میں اٹے ہیں
جن بالوں کو خود فاطمہ زہرا نے سنوارا
آپ آئینگے اس حال میں سونچا ہی نہیں تھا
سر دیکھ کے شبیر کا۔۔۔
ماتھے کا لہو آپ کی آنکھوں میں بھرا ہے
چوما تھا محمد نے جو وہ خشک گلا ہے
ہے ریش مبارک میں لہو آپ کے مولا
آپ آئینگے اس حال میں سونچا ہی نہیں تھا
سر دیکھ کے شبیر کا۔۔۔
آباد یہ گھر دیکھ کے چین آتا تھا مجھ کو
یہ کس کی نظر کھاگئی بتلائیے کچھ تو
اُجڑا ھوا گھر دیکھ کے دل روتا ہے میرا
آپ آئینگے اس حال میں سونچا ہی نہیں تھا
سر دیکھ کے شبیر کا۔۔۔
زیشان و رضا کہتی تھی شیریں یہی رو کے
اے کاش میں مر جاتی یہ دن آنے سے پہلے
ہے آپ کا سر آج میرے سامنے رکھا
آپ آئینگے اس حال میں سونچا ہی نہیں تھا
سر دیکھ کے شبیر کا۔۔۔
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.