Aao sab ali ali
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Imam Ali (a.s) recited by Nadeem Sarwar
علی حق ہے علی حق ہے علی حق ہے علی علی علی
جدھر حق ہے ادھر مولا
جدھر مولا ادھر حق ہے علی
آؤ سب علی علی کریں
علی ولی کے نام پاک سے اگر تمہیں ہے پیار
آؤ سب علی علی کریں
علی علی علی علی علی علی علی علی علی
آؤ سب علی علی کریں۔۔۔
لکھا علی پڑھا علی کہا علی سنا علی
پلایا ماں نے دودھ میں بس ایک نام یا علی
نگر نگر گلی گلی چمن چمن کلی کلی
دونوں ہاتھ اٹھاؤ اور دل سے بولو بار بار
آؤ سب علی علی کریں۔۔۔
ملنگ کی صدا علی ہے سب کا آسرا علی
کہا ہے جبرییل نے فقط ہے لا فتی علی
زمیں زمیں فلک فلک علی کی ہر جگہ جھلک
قلندر و ملنگ کی زباں پہ ہے یہی پکار
آؤ سب علی علی کریں۔۔۔
غدیر اور مباہلہ خدا کا گھر ہو یا کساء
نبی کے ساتھ ساتھ ہے علی با حکم کبریا
قدم قدم لئے علم نبی کے ساتھ دم بہ دم
علی چلے ہیں اس طرح کہ ماں کے ساتھ شیر خوار
آؤ سب علی علی کریں۔۔۔
خدایا کیسا معجزہ علی کے نام کو دیا
کہ جس نے یا علی کہا بلند مرتبہ ہوا
علی کے گن جو گائے گا کمال فن وہ پائے گا
ملے گی نصرتِ علی تو فتح ہوگی ہمکنار
آؤ سب علی علی کریں۔۔۔
وسیلہء نجات ہے شعور دینیات ہے
خدا کے ساتھ ہے علی خدا علی کے ساتھ ہے
خدا خدا علی علی صدا جو حرف میں ڈھلی
علم نبی نے دے دیا خدا نے بھیجی ذوالفقار
آؤ سب علی علی کریں۔۔۔
نظر جو کربلا گئی تو روح
تھر تھرا گئی
گلے پہ تھی حسین کے بقائے دین میں چھری
زباں زباں جگر جگر حرم تمام نوحہ گر
پکارتی تھی بی بیاں تمام ہو کے اشک بار
آؤ سب علی علی کریں۔۔۔
ردا سروں سے چھن گئی بچا نہیں ستم کوئی
علی کی بیٹیوں کے جب رسن گلوں میں بندھ گئی
بکا بکا فغاں فغاں فضا کی شام دھواں دھواں
علی کی پیاری بیٹیاں پکاری ہو کے بیقرار
آؤ سب علی علی کریں۔۔۔
علم شہید ہیں بہت ابھی یزید ہیں بہت
کئے یزید عصر نے جواں شہید ہیں بہت
اٹھو اٹھو چلو چلو علم علی کا تھام لو
مٹا دو خاک میں چلو یزیدیوں کا اقتدار
آؤ سب علی علی کریں۔۔۔
اسیر غم زدہ حرم جگر کے خوں سے آنکھ نم
قدم قدم پہ سختیاں قدم قدم نئے ستم
لہو لہو دل و جگر بڑا عجیب تھا سفر
تھے آبلے جو پاؤں میں تو آبلوں میں لاکھ خار
آؤ سب علی علی کریں۔۔۔
علی کی ساری زندگی منافقت کے موت تھی
سمجھ میں جس کی آ گیا علی کا طرز زندگی
نفس نفس قدم قدم علی کے عشق کی قسم
امام عصر کا اسے ریحان ہو گا انتظار
آؤ سب علی علی کریں۔۔۔
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.