Aao baba ko ruqsat
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Imam Ali (a.s) recited by Raza Abbas Zaidi
بیٹیاں تھیں جنازہ تھا احساس تھا
دور بابا کی میت سے عباس تھا
وقتِ رُخصت کفن جب ہٹایا گیا
آخری بار چہرا دکھایا گیا
اپنے عباس کا جب خیال آگیا
دیکے اواز شبیر نے یہ کہا
آؤ بابا کو رخصت کرو
آج بازو بھی ہیں اور جنازہ بھی ہے
آؤ بابا کو رخصت کرو
جب سے بابا نے چومے ہیں بازو تیرے
کربلا یاد آتی ہے بھائی مجھے
ایک زخمی بدن ہوگا جب بےکفن
کون آئیگا بھائی اُٹھانے اُسے
آج سب ہیں چلو تم مرا ساتھ دو
دور بیٹھو نہ اب میرے غازی اُٹھو
آؤ بابا کو رخصت کرو۔۔۔
جانتا ہوں بہت صبر تم نے کیا
اپنے بابا کہ قاتل کو پانی دیا
زخم گہرا ہے اب بھی شکستہ ہےسر
اُسنے تلوار سے وار ایسا کیا
ضرب کے زخم سے خون پھر نا بہے
دیکھو میت رکھی ہے بہت دیر سے
آؤ بابا کو رخصت کرو۔۔۔
جیسے اماں نے مجھکو بلایا سنو
تم بھی بابا کو اکبار آواز دو
ماں کی طرح سے بندِ کفن توڑ کر
اپنے سینے سے تم کو لگالینگے وہ
اُنکا احساس ہو تم تو عباس ہو
میرے بابا کے دل کے بہت پاس ہو
آؤ بابا کو رخصت کرو۔۔۔
بس یہ ارمان ہوتا ہے ہر باپ کا
میرے بیٹے اُٹھائیں جنازہ مرا
کہکے یہ بات شبیر رونے لگے
اور پھر ہاتھ سینے پہ رکھ کر کہا
ایسا نا ہو کبھی باپ اُٹھائے کوئی
اپنے کاندھے پہ میت جواں لال کی
آؤ بابا کو رخصت کرو۔۔۔
یاد ہے تمکو بابا نے جاتے ہوئے
ہاتھ رکھا تمہارا مرے ہاتھ پہ
تمکو شب کی نمازوں میں مانگا گیا
اے مرے بھائی کربوبلا کے لئے
کیا یہ صدمہ ہے کم ہیں یتیم آج ہم
ہائے آغازِ کربوبلا ہے یہ غم
آؤ بابا کو رخصت کرو۔۔۔
تھام کر اپنی ٹوٹی ہوئی پسلیاں
دیکھو بابا کے پہلو میں بیٹھی ہیں ماں
ہائے غربت وہی ہاتھ پہلو پہ ہے
تازیانوں کہ جس پہ ہیں اب بھی نشاں
دیکھو اے باوفا ساتھ ہیں مصطفٰی
چل کے بابا کو اب بول دو الوداع
آؤ بابا کو رخصت کرو۔۔۔
دیکھو بابا کی میت سے لپٹی ہے وہ
تم ہی زینبؑ کے جینے کی اُمید ہو
بھائی شبر نے رُخ سے ہٹایا تھا جو
اپنے ہاتھوں سے تم وہ کفن باندھ دو
عکسِ خیبر شکن مر نہ جائے بہن
تم کو دیکھے گی تو چھوڑ دے گی کفن
آؤ بابا کو رخصت کرو۔۔۔
بات بہنوں کی آئی تو غازی اُٹھے
اپنے بابا کی میت کی جانب چلے
آ کے بابا کے قدموں کا بوسہ لیا
اے رضا حال ذیشان کیسے لکھے
جب جنازہ اُٹھا گھر میں کہرام تھا
روکے عباس نے بھائیوں سے کہا
آؤ بابا کو رخصت کرو۔۔۔
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.