Aale zehra ka
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Imam Ali (a.s) recited by Ali Yazdan
آرام کہاں ہے آرام کہاں ہے
زینب و کلثوم کو آرام کہاں ہے
آل زہرا کا ہے نوحہ قتل حیدر ہو گےء
خوں سے تر ہے مصلہ قتل حیدر ہو گےء
سجدۂ خالق میں جب مولا نے پیشانی رکھی
اور علی کے سر پہ جس دم تیغ ظالم کی چلی
رو دیا یہ کہہ کے سجدہ قتل حیدر ہو گےء
آل زہرا کا ہے نوحہ۔۔۔
مسجد کوفہ کے در پہ آ گےء ہیں سب یتیم
کہہ رہے ہیں ہم حقیقت میں ہوے ہے اب یتیم
ہو گےء ہم بے سہارا قتل حیدر ہو گےء
آل زہرا کا ہے نوحہ۔۔۔
دکھ کر مسجد میں صورت خوں میں ڈوبی باپ کی
سینۂ سرور سے لگ کے رو دیےء عباس بھی
بھای سے بھای نے بولا قتل حیدر ہو گےء
آل زہرا کا ہے نوحہ۔۔۔
گھر کی جانب باپ کو حسنین جب لے کر بڑھے
پیچھے پیچھے چاہنے والے بھی سب روتے چلے
تھا ہر ایک کے لب پہ نوحہ قتل حیدر ہو گےء
آل زہرا کا ہے نوحہ۔۔۔
زینب و کلثوم کے دل پہ چھری چل جاے گی
کان میں آواز ان کے جس گھڑی یہ آے گی
اک فرشتہ جب کہے گا قتل حیدر ہو گےء
آل زہرا کا ہے نوحہ۔۔۔
راستے میں رک کے یہ کہنے لگا مولا میرا
دیکھتی ہے بیٹیاں دروازے پہ رستہ میرا
اب نہیں کہنا خدارا قتل حیدر ہو گےء
آل زہرا کا ہے نوحہ۔۔۔
باپ کے لاشے پہ یہ شبیر نے رو کر کہا
جب گےء نانا و اماں آپ نے پرسہ دیا
کون دیگا اب دلاسہ قتل حیدر ہو گےء
آل زہرا کا ہے نوحہ۔۔۔
اے علی یزداں تھی کوفے میں یتیمی نوحہ گر
رو دیےء حسنین تشنہ اس گھڑی سر پیٹ کر
مرثیہ عباس کا تھا قتل حیدر ہو گےء
آل زہرا کا ہے نوحہ۔۔۔
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.