Ye kis shaheed ki
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Hazrat Qasim (a.s) recited by Anj. Masoomeen
یہ کس شہید کی میت حسین لاتے ہیں
زمیں لرزتی ہے افلاک تھر تھراتے ہیں
پڑی ہے بکھری ہوی تن پہ سہرے کی لڑیاں
یہ پھول زخموں کے تن پہ سجاے آتے ہیں
یہ کس شہید کی میت۔۔۔
کھڑی ہے در پہ جو ماں پیٹتی ہوی سر کو
دکھاے لاشے کو کیسے یہ سونچے جاتے ہیں
یہ کس شہید کی میت۔۔۔
لپٹ کے لاتے ہیں چادر کے گوشے میں رکھ کر
سروں پہ خاک براتی سبھی اڑاتے ہیں
یہ کس شہید کی میت۔۔۔
دلہن نہ آے کہیں شور گریہ کو سن کر
جو بار بار عبا میں اسے چھپاتے ہیں
یہ کس شہید کی میت۔۔۔
یہ کیسی لاش ہے باندھی ہوی ہے گھٹڑی میں
بتا رہے ہیں کسی کو کبھی چھپاتے ہیں
یہ کس شہید کی میت۔۔۔
اٹھا کے لاتے ہیں شبیر لاش دولہا کی
لرز رہا ہے بدن پاؤں تھر تھراتے ہیں
یہ کس شہید کی میت۔۔۔
کھڑے ہیں خیمے کے در پر جو آکے أہل حرم
بارات دیکھ کے دولہا کی روتے جاتے ہیں
یہ کس شہید کی میت۔۔۔
مچا ہے خیموں میں کہرام ہاے قاسم کا
حسین لاش سے چادر کو اب بہاتے ہیں
یہ کس شہید کی میت۔۔۔
لے آئی لاش پہ بازو کو تھام کر مادر
دلہن کو دولہا کا دیدار اب کراتے ہیں
یہ کس شہید کی میت۔۔۔
سجاے تھے ابھی صندل سے مانگ ہاے غضب
اسی کو بیوہ کا اب پیرہن پہناتے ہیں
یہ کس شہید کی میت۔۔۔
سروں پہ خاک اڑاؤ مجاب پیٹو سر
یہ ایسا غم ہے کہ اس غم میں خوں بہاتے ہیں
یہ کس شہید کی میت۔۔۔
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.