Tum na aana hussain
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Hazrat Muslim (a.s) recited by Mir Sajjad Mir
زخموں سے چور چور سفیر حسین تھا
پھر بھی کٹے لبوں پہ یہ مسلم کے تھی صدا
تم نہ آنا حسین
تم نہ آنا حسین
اے رونے والوں وقت آخر
مسلم کے لب پر یہ نوحہ
تم نہ آنا حسین
حالات اچھے نہیں ہیں یہاں
مقتل ہے یہ شہر کوفہ
تم نہ آنا حسین
کچھ نیزے والوں سے میں نے سنا
اکبر کے سینے کی کرتے تھے بات
تلوار والے یہ کہتے ملے
ان سے ہی کاٹیں گے غازی کے ہاتھ
خنجر کو چمکا رہے ہیں یہاں
سب نام لے کر تمہارا
تم نہ آنا حسین
اے رونے والوں۔۔۔
یہ سونچ کر کانپ جاتا ہوں میں
ہے آپ کے ساتھ میں بی بیاں
کیسے بتاؤں جو میں نے سنا
زینب کہاں بے ردائی کہاں
بس یہ دعا ہے سلامت رہے
اولاد زہرا کا پردہ
تم نہ آنا حسین
اے رونے والوں۔۔۔
یہ کوفے والے ہیں ظالم بڑے
مستور پر بھی نہیں مہرباں
طوعا کو جس وقت درے لگے
یاد آی مسلم کو سیدانیاں
زہرا کی صورت خدا نہ کرے
کھاے سکینہ طمانچے
تم نہ آنا حسین
اے رونے والوں۔۔۔
پہلے بھی آی تھی بنت علی
ہو کر یتیمی یہاں سے گیء
اب اس کے سر پر نہیں ہے کوئی
تم کو ہوا کچھ تو مر جاۓ گی
کوفہ نہیں راس آیا اسے
زینب کو لے کر دوبارہ
تم نہ آنا حسین
اے رونے والوں۔۔۔
انکی تو ماں بھی نہیں ہے یہاں
جانے کہاں ہونگے بچے میرے
دارالعمارا سے ہوں ڈھونڈتا
آجاے شاید نظر وہ مجھے
لیکن میں روتا ہوں یہ سونچ کر
اصغر ہے ان سے بھی چھوٹا
تم نہ آنا حسین
اے رونے والوں۔۔۔
اے میر سجاد اس نے کہا
اس وقت مسلم اکیلا نہیں
گرنے نہ دیگی وہ سر کو میرے
پھیلاے جھولی کھڑی ہے یہی
گودی میں سر کو اٹھا لیں گی وہ
آی ہے خود چل کے زہرا
تم نہ آنا حسین
اے رونے والوں۔۔۔
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.