Hogaya marna sitam
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Hazrat Abbas (a.s) recited by Ali Yazdan
کرتے ہیں ماتم حرم عباس کا
ہو گیا مرنا ستم عباس کا
آتا ہے زخمی الم عباس کا
ہو گیا مرنا ستم عباس کا
ہاے لب نہر ہوا کیا غضب
تیر لگا مشک سکینہ پر جب
آ گیا ہونٹوں پر دم عباس کا
ہو گیا مرنا ستم عباس کا
کرتے ہیں ماتم حرم۔۔۔
کہتے ہیں رو رو کے یہ اہلِ حرم
جاہ و ہشم صبر ورضا اور کرم
کس طرح بھولیں گے ہم عباس کا
ہو گیا مرنا ستم عباس کا
کرتے ہیں ماتم حرم۔۔۔
لے کے شہنشاہِ وفا سے حیات
چومنے قدموں کو بڑی خود فرات
دیکھ کے جاہ ہشم عباس کا
ہو گیا مرنا ستم عباس کا
کرتے ہیں ماتم حرم۔۔۔
شاہ کے غمخوار پہ ہر ایک پل
شاہ کے عزادار پہ ہر ایک پل
ہوتا ہے اب بھی کرم عباس کا
ہو گیا مرنا ستم عباس کا
کرتے ہیں ماتم حرم۔۔۔
پھر میرے مولا سے نہ سنبھلا الم
پانی بہا ہو گیا ٹھنڈا الم
مشک میں شاید تھا دم عباس کا
ہو گیا مرنا ستم عباس کا
کرتے ہیں ماتم حرم۔۔۔
اب بھی ہے بے شیر پہ مقتل کی یاد
اب بھی ہے باقی شہ کربل کی یاد
اب بھی ہے اونچا الم عباس کا
ہو گیا مرنا ستم عباس کا
کرتے ہیں ماتم حرم۔۔۔
نفس سکینہ تو وہی رک گیء
شاہ مدینہ کی کمر جھک گیء
جب ہوا بازو قلم عباس کا
ہو گیا مرنا ستم عباس کا
کرتے ہیں ماتم حرم۔۔۔
اب کہاں بجھ پاے گی دکھیا کی پیاس
ٹوٹ گیء بالی سکینہ کی آس
ہو گیا بازو قلم عباس کا
ہو گیا مرنا ستم عباس کا
کرتے ہیں ماتم حرم۔۔۔
اشک لہو رو دیا چرخ کہن
رو دیےء بے ساختہ شاہ زمن
دیکھ کے چھلنی الم عباس کا
ہو گیا مرنا ستم عباس کا
کرتے ہیں ماتم حرم۔۔۔
نیزے پہ اس قاریہ قرآں کے ساتھ
دایم غمخوار بھی یزداں کے ساتھ
پڑھتا ہے نوحہ رقم عباس کا
ہو گیا مرنا ستم عباس کا
کرتے ہیں ماتم حرم۔۔۔
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.