Sajjad ye kehte thay
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Shaam recited by Shareef Hussain
سجاد یہ کہتے تھے جگر دیکھو ہمارا
کس حال میں ہے جاری سفر دیکھو ہمارا
اسلام بچانے کے لیے آئے تھے گھر سے
ویران مدینے میں ہے گھر دیکھو ہمارا
سجاد یہ کہتے۔۔۔
ہم راہِ صداقت سے ہٹے ہیں نہ ہٹیں گے
مارا گیا ہر نورِ نظر دیکھو ہمارا
سجاد یہ کہتے۔۔۔
کانٹوں پہ پسر چلتا ہے نیزے پہ پدر ہے
تبلیغ میں اندازِ سفر دیکھو ہمارا
سجاد یہ کہتے۔۔۔
قربان کیا اکبر کو بھی بابا نے یہ کہہ کر
ہمشکلِ پیعمبر ہے پسر دیکھو ہمارا
سجاد یہ کہتے۔۔۔
ہم آلِ پیعمبر ہیں تماشا نہ بنائو
افسوس کرو حال اگر دیکھو ہمارا
سجاد یہ کہتے۔۔۔
سر جس کا سرِ نیزہ پہ کرتا ہے تلاوت
خالق کی قسم وہ ہے پدر دیکھو ہمارا
سجاد یہ کہتے۔۔۔
لوگو سرِ زینب سے نگاہوں کو ہٹا لو
آتی تھی صدا شاہ کی سر دیکھو ہمارا
سجاد یہ کہتے۔۔۔
ہم قیدِ جفا میں ہیں تو دل کر ب و بلا میں
ہے رن میں ہر ایک لختِ جگردیکھو ہمارا
سجاد یہ کہتے۔۔۔
یہ نوحہ نہیں سبطِ پیعمبر کی عطا ہے
انور نہیں کہتا کے ہنر دیکھو ہمارا
سجاد یہ کہتے۔۔۔
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.