Zamane may koi ho
Noha Lyrics & Urdu Writeup on General recited by Tableegh e Imamia
زمانے میں کوئی ہو نفسِ پیغمبر تو ہم جانیں
علی کی بات کیا ہو لے کوئی قمبر تو ہم جانیں
ہے دعویٰ جانثاری کا بہت اسلام والوں کو
دیکھائے راہِ حق دے کے اپنا سرتو ہم جانیں
زمانے میں کوئی ہو ۔۔۔
بغیرِ حُبِ حیدر جو نبی کے عشق میں ڈوبے
نکل کر ہم کو دکھلائے لبِ کوثر تو ہم جانیں
زمانے میں کوئی ہو ۔۔۔
ہے پہرہ علقمہ پر آج تک عباسِ غازی کا
ذرا کوئی پرندہ مار تو لے پر تو ہم جانیں
زمانے میں کوئی ہو ۔۔۔
پہاڑوں کے بھی ہل جاتے ہیں دل نامِ علی سُن کر
کسی کے نام پر ہل جائے کنکر تو ہم جانیں
زمانے میں کوئی ہو ۔۔۔
کہا کرتی تھی زینب ہائے ہمارا شیر سا بھائی
دیکھائے سر سے کوئی چھین کر چادر تو ہم جانیں
زمانے میں کوئی ہو ۔۔۔
یہ زینب کا کلیجہ تھا یہ زینب ہی کی ہمت تھی
گلے پر بھائی کے دیکھے کوئی خنجر تو ہم جانیں
زمانے میں کوئی ہو ۔۔۔
تو ں شاعر ہے شاہِ دیں کا تجھے کیا خوف ہے محشر
فرشتے آئیں تیری قبر کے اندر تو ہم جانیں
زمانے میں کوئی ہو ۔۔۔
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.