Ye raaz faash
Noha Lyrics & Urdu Writeup on General recited by Shadman Raza
پہنا ہوا ہے کفر اسلام کا لباس
یہ راز فاش کر گیء سولہ پہر کی پیاس
اللّٰہ اکبر اللّٰہ اکبر
جب ظلم و جور سے ہوئی مخلوق بد حواس
کربوبلا میں گونجی یہ آواز حق شناس
حق بات کہنے والوں کو کیا خوف کیا ہراس
کیوں کے پہنا ہوا ہے کفر اسلام کا لباس
یہ راز فاش کر گیء۔۔۔
فرمایا شہ نے اپنی تو منزل ہے مختصر
بیمار کربلا تیرا تا شام ہے سفر
سجاد بے ردائیء زینب قبول کر
کیوں کے پہنا ہوا ہے کفر اسلام کا لباس
یہ راز فاش کر گیء۔۔۔
اب جنگ ہوگی دین پیمبر کے واسطے
اکبر مٹیں گے خالق اکبر کے واسطے
نہر فرات تڑپے گی اصغر کے واسطے
کیوں کے پہنا ہوا ہے کفر اسلام کا لباس
یہ راز فاش کر گیء۔۔۔
مومن کے واسطے تو یہی دن ہے روز عید
اکبر میرا شہید ہو اصغر بھی ہو شہید
پیدا نہ ہونے دونگا کوئی حشر تک یزید
کیوں کے پہنا ہوا ہے کفر اسلام کا لباس
یہ راز فاش کر گیء۔۔۔
باطل کے آگے سر نہ جھکاؤں گا زین ہار
نایب رسول کا نہیں ہوتا ہے بد اخوار
میں ہوں جنابِ احمد مرسل کی یادگار
کیوں کے پہنا ہوا ہے کفر اسلام کا لباس
یہ راز فاش کر گیء۔۔۔
دور یزید کوسوں ہے انسانیت سے دور
باطل کا یہ طریقہ ہے حقانیت سے دور
کثرت ہمیشہ رہتی ہے وحدانیت سے دور
کیوں کے پہنا ہوا ہے کفر اسلام کا لباس
یہ راز فاش کر گیء۔۔۔
اسلام کو شہادت شبیر چاہیےء
تقدیریں بھی بدلتی ہے تدبیر چاہیےء
اسلامیت کو حلقۂ زنجیر چاہیےء
کیوں کے پہنا ہوا ہے کفر اسلام کا لباس
یہ راز فاش کر گیء۔۔۔
مظہر یہ کس لئے حق و باطل میں جنگ ہے
حیرت کڑے میں عالم اسلام دنگ ہے
بعد نبی زمانے کا کچھ اور رنگ ہے
کیوں کے پہنا ہوا ہے کفر اسلام کا لباس
یہ راز فاش کر گیء۔۔۔
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.