Yarab ye iltemas
Noha Lyrics & Urdu Writeup on General recited by Tableegh e Imamia
یا رب یہ التماس ہے تیری جناب میں
مُجھ کو ملا دے خاکِ درِ بو تراب میں
حاصل نہیں ہے مثلِ علی سب کو مرتبہ
گرجے بارگاہِ رسالت مآب میں
یا رب یہ التماس ۔۔۔
نورِ علی میں نورِ محمد میں فرق کیا
ہے آفتاب ہے کے دیہا مہتاب میں
یا رب یہ التماس ۔۔۔
جھولے میں کہہ رہے تھے یہ تیور صغیر کے
زندہ رہے تو دیکھنا عہدِ شباب میں
یا رب یہ التماس ۔۔۔
قاسم کے جسمِ پاک سے جو رن میں بہہ گیا
وہ خون آ گیا ہے سمٹ کر گُلاب میں
یا رب یہ التماس ۔۔۔
اک تیر تو نکل گیا اصغر کے حلق سے
پیوست ایک تیر ہے قلبِ رباب میں
یا رب یہ التماس ۔۔۔
اہلِ حرم کی پیاس میں شدت تھی اس قدر
اتنی تپش نہ ہو گی کبھی آفتاب میں
یا رب یہ التماس ۔۔۔
زہرا کے گھر کو یاد کرے روئے زار زار
جس کا تباہ گھر ہو کسی انقلاب میں
یا رب یہ التماس ۔۔۔
بس وہ فشارِ قبر سے محشر بچائے گا
جس نے شگاف ڈال دیا مہتاب میں
یا رب یہ التماس ۔۔۔
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.