Ya janabe sayeda
Noha Lyrics & Urdu Writeup on General recited by Ali Mohd. Sultanpuri
المدد سیدہ المدد فاطمہ
ہم عزاداروں کی آپ سے ہے التجاء
یا جنابِ سیدہ یا جنابِ سیدہ
ہر حسینی سے رہے دور ہر مرض و بلا
یا جنابِ سیدہ
وقتِ امداد ہے آفت کی گھڑی ہے بی بی
موت بن کر کے بلا سر پہ کھڑی ہے بی بی
المدد فاطمہ المدد سیدہ
جاے غم خوار کہاں آپ کے در کے سوا
یا جنابِ سیدہ۔۔۔
ہے بہت پاس میں اب ماہ عزا شہزادی
ہر عزادار یہ کرتا ہے دعا شہزادی
المدد فاطمہ المدد سیدہ
ایک اشارہ کر دو دور ہو جائے وبا
یا جنابِ سیدہ۔۔۔
جس نے اولاد بھی بیچی ہے محرم کے لئے
وہ پریشان ہے شبیر کے ماتم کے لئے
المدد فاطمہ المدد سیدہ
جلد امداد کرو پھر بچھے فرش عزا
یا جنابِ سیدہ۔۔۔
آپ کو زینب مضطر کی قسم یا زہرا
کر دو سرور کے غلاموں پہ کرم یا زہرا
المدد فاطمہ المدد سیدہ
بخش دو اے بی بی ہے اگر کوئی خطا
یا جنابِ سیدہ۔۔۔
ہاتھ اور پیر بہت مار چکی ہے دنیا
لا دوا ہے یہ مرض ہار چکی ہے دنیا
المدد فاطمہ المدد سیدہ
صدقہ حسنین کا دو اب ملے سب کو شفا
یا جنابِ سیدہ۔۔۔
ہم کو معلوم ہے ہم آے ہیں ماتم کے لئے
ہم کو اللہ نے بھیجا ہے اسی غم کے لئے
المدد فاطمہ المدد سیدہ
یہ عبادت ہم سے ہونے پائے نہ قضا
یا جنابِ سیدہ۔۔۔
ہم اگر آپ کے بچوں کو نہ رو پاییں گے
با خدا چین سے ایک پل بھی نہ سو پاییں گے
المدد فاطمہ المدد سیدہ
اب مدد جلد کرو ہے یہ وایض کی دعا
یا جنابِ سیدہ۔۔۔
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.