Ya hussain ibne ali
Noha Lyrics & Urdu Writeup on General recited by Riaz Ali
یاحسین ابن علی یا علی ابن حسین
ہے انہی کا تو لہو دین کی بنیادوں میں
یا حسین ابن علی
صلح شبر سے ملی تھی شہ دیں کو مہلت
کچھ دنوں بعد پھر اٹھائو جو سوال بیعت
دل نے سمجھایا کہ بس آگیا وقت ہجرت
قافلہ لے کے چلے سوئے حرم جو حضرت
زلزلے آنے لگے جبر کے ایوانوں میں
یا حسین ابن علی
ایسے حالات بگاڑے گئے پھر کعبے کے
حرم پاک میں بھی شاہ نہ رہنے پائے
حج کو عمرے سے بدل کر شہ لولاک چلے
اور پھر غیر کے مقتل کی طرف لائے گئے
کچھ ترس کچھ نہیں توحید کے رکھوالوں میں
یا حسین ابن علی
نینوا پر جور کا عاشق شہ جن و بشر
شہ نہ لوگوں سے خریدی وہ زمین محشر
کوفہ و شام سے آتے رہے پیہم لشکر
شب عاشور کو پھر گونجی اذان اکبر
حورت روز چلا روشنی برداروں میں
یا حسین ابن علی
کون سا دکھ ہے وہ دکھ شہ دیں نے نہ سہا
جنگ کرتے ہوئے غازی کو بہت یاد کیا
شہہ مظلوم پہ ہر طرح کا ہتھیار چلا
خنجر و تیغ و تبر پتھر و برچھی چلا
جسم تیروں پہ رہا خون کی بوچھاروں میں
یا حسین ابن علی
آندھیاں چلنے لگی عصر کا آیا
پردہ خیمہ اٹھا اٹھ گیا بیمار امام
حجت حق نے کیا فرق بریدہ کو سلام
حشر تک پھیل گئی شام غریباں کو سلام
جز علی کون ہے عطرت کے نگہہواروں میں
یا حسین ابن علی
قافلہ لے کے چلا دشت بلا سے بیمار
جرس کاروان زنجیر گروں کی جھنکار
گرم ریتی پہ سلگتے ہوئے چھالوں کی بہار
سر کھلے بیبیاں اور سر پہ وہ سہرے کا غبار
کئی اطفال گرے اونٹ سے میدانوں میں
یا حسین ابن علی
قید خانے میں سکینہ کی جو تدفین ہوئی
حرم شاہ کی آزادی کی بنیاد رکھی
گھر میں قاتل کے عزائے شہ دل گیر رکھی
کربلا کیا ہے یہ پہچان تو زینب نے بھی دی
پھر قدم رکھ دیا سجاد نے طوفانوں میں
یا حسین ابن علی
اربعین مرقد سرور پہ کیا عابد نے
غم کی روداد کو نانا سے کہا عابد نے
بعد عاشور بھی ہر ظلم سہا عابد نے
پھر بھی پایا ہے لقب زین العبائ عابد نے
سبھی شاہد ہیں کہ مولا ہیں عزاداروں میں
یا حسین ابن علی
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.