Ya abu turab
Noha Lyrics & Urdu Writeup on General recited by Safdar Abbas
یا اعلیا یا مرتظی یا ابا الحسن مشکل کشاء
یا ابو تراب یا ابو تراب یا ابو تراب یا ابو تراب
تیرے در آے ہیں تیرے سوالی
تیرے در سے کوئی کب گیا ہے خالی
سن رہا ہے مولا تو صدا ہماری
تیرے سامنے ہے التجا ہماری
یا ابو تراب یا ابو تراب
اے میرے مولا ہو میرے دل کی دعا مستجاب
یا ابو تراب۔۔۔
قرض مومنوں کا غیب سے اعدا کر
مفلسوں کو مولا رزق تو عطا کر
یا ابا الحسن کر دور ہر بلا کو
تو اسے اماں دے دو جو بھی بے اماں ہو
یا ابو تراب یا ابو تراب
نظر کرم سے ہو تیری سارا جہاں فیض یاب
یا ابو تراب۔۔۔
تجھ سے لو لگاے ہے بہت دکھی ہے
قید بے خطا جو تیرے ماتمی ہے
تو انہیں رہای کی خبر سنا دے
مظہر العجایب معجزہ دکھا دے
یا ابو تراب یا ابو تراب
دو جہاں میں تیرے معجزے ہے مولا بے حساب
یا ابو تراب۔۔۔
مولا وہ کنیزیں بن گیء سوالی
دل ہے جن کے مضطر گودیاں ہے خالی
اے سقی کرم تو بی بیوں پہ کر دے
بیٹے بیٹیوں سے خالی گود بھر دے
یا ابو تراب یا ابو تراب
تو نے ہر سوال سے پہلے ہی دیا ہے جواب
یا ابو تراب۔۔۔
میری ماؤں بہنوں التجا ہے میری
تم رکھو ہمیشہ اپنی پردہ داری
غور سے سنو تم یہ صداے زینب
ہے تمہارے حق میں یہ دعاے زینب
یا ابو تراب یا ابو تراب
مجلسوں میں بی بیاں آے نہ کبھی بے ہجاب
یا ابو تراب۔۔۔
ہر دعا سے پہلے یہ دعا کرے ہم
رک نہ پائے مجلس رک نہ پائے ماتم
یہ صداے ماتم حشر تک نہ کم ہو
ہو غم شہ دیں اور نہ کوئی غم ہو
یا ابو تراب یا ابو تراب
آے گا غم حسین سے جہاں میں انقلاب
یا ابو تراب۔۔۔
واسطہ ہے تجھکو شاہ کربلا کا
زینب حزیں کا خوں بھری ردا کا
موت ہو جو سر پر زندگی بڑھا دے
لا دوا مریضوں کو تو ہی شفا دے
یا ابو تراب یا ابو تراب
تیری رضا ہو تو ہو بیمار سبھی صیحت یاب
یا ابو تراب۔۔۔
تجھ سے بھیک لیتی ہے ہر ایک ہستی
دور تک دے مولا سب کی تنگ دستی
تیرے ہاتھ میں ہر ایک رب کا ہر خزانہ
مانگ کر تو دیکھے تجھ سے یہ زمانہ
یا ابو تراب یا ابو تراب
مانگنے والوں کو تو کرتا ہے عطا بے حساب
یا ابو تراب۔۔۔
غم منا رہے ہیں ہم شاہ ہدا کا
کر رہے ہیں ماتم شاہ کربلا کا
حلق شاہ دیں پر چل رہا تھا خنجر
دل لرز رہا تھا دشتِ نینوا کا
یا ابو تراب یا ابو تراب
روی زمیں رویا فلک سرخ ہوا آفتاب
یا ابو تراب۔۔۔
یہ دعا لبوں پر صبح و شام آے
تیرے ذاکروں میں میرا نام آے
سر جھکا دیا ہے تیرے در پہ آ کے
صفدر حزیں کو سر بلند کر دے
یا ابو تراب یا ابو تراب
کر لے نوحہ خوان و شاعروں میں میرا انتخاب
یا ابو تراب۔۔۔
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.