Wavaila sad wavaila
Noha Lyrics & Urdu Writeup on General recited by Mir Rehan Abbas
واویلا صد واویلا واویلا
شیعوں کرو تم آہ و بکا واویلا
قبر میں روتی ہے زہرا واویلا
اہلِ وطن سے حال سفر
کرتی ہے بیاں زینب دکھیا واویلا
میں نے سہے اندوہ الم واویلا
مجھ پہ ہوے ہیں ظلم و ستم واویلا
رو برو میرے شمر لعیں نے
بھای کا میرے کاٹا گلا واویلا
واویلا صد واویلا۔۔۔
دھوپ میں تھے لاشے سارے واویلا
جیسے فلک پہ ہو تارے واویلا
جلتی زمیں پر تن تھے سبھوں کے
نیزے پہ سر تھا ہاے سب کا واویلا
واویلا صد واویلا۔۔۔
قتل ہوے جب بھای حسین واویلا
سخت تھے ہم سب ہیں بے چین واویلا
کہتے تھے سب بچے رو رو کر
ہاے چچا ہے نہ بابا واویلا
واویلا صد واویلا۔۔۔
طوق پہنایا عابد کو واویلا
اور ستایا زاہد کو واویلا
جسم میں تپ اور پاؤں میں چھالے
دل میں غم سب کنبے کا واویلا
واویلا صد واویلا۔۔۔
چل نہیں سکتا تھا بیمار واویلا
اعدا سے تھا وہ لاچار واویلا
رو کے وہ ہر دم کہتا تھا بابا
کا اٹھا سر سے سایہ واویلا
واویلا صد واویلا۔۔۔
پشت تھی زخمی نیزوں پہ واویلا
خون کے نالے تن سے بہے واویلا
لکھنا رفی اب شام کی راہ میں
ظلم جو عابد سہتا تھا واویلا
واویلا صد واویلا۔۔۔
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.