Waade kiye hussain
Noha Lyrics & Urdu Writeup on General recited by Sachay Bhai
وعدے کیے حسین نے جتنے تھے سب نبھا دیے
حق کے دیے جلا دیے گھر کے دیے بجھا دیئے
روشن کےء چراغ حق اس طرح سے حسین نے
اپنے لہو سے راستے سب دین کے جگمگا دیے
وعدے کیے حسین نے۔۔۔
صبر و رضا کی تیغ سے کاٹا گلا یزید کا
کوہ الم اٹھا لیے قصر ستم گرا دیے
وعدے کیے حسین نے۔۔۔
جو تھا خدا کی راہ میں سب کا وہ سب لٹا دیا
گھر تو اجڑ گیا مگر حق کے چمن بسا دیے
وعدے کیے حسین نے۔۔۔
سوی ہوی تھی امت احمد اسے جگا دیا
تپتی ہوی زمیں پر لختِ جگر سلا دیے
وعدے کیے حسین نے۔۔۔
ہم کو ڈراے نگی بھلا کیا مشکلیں جہاں کی
درد غم حسین نے ہیں حوصلے بڑھا دیے
وعدے کیے حسین نے۔۔۔
ہم سے کہاں ہوے سوال منکر نکیر تو فقد
نام علی زباں پہ آیا تو مسکرا دیے
وعدے کیے حسین نے۔۔۔
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.