Sultanan naseera
Noha Lyrics & Urdu Writeup on General recited by Shadman Raza
یا علی یا علی یا علی
یہ وسیلہ وہ ہے جس کو نہیں رد کرتا ہے
یا علی کہتے ہی اللّٰہ مدد کرتا ہے
سلطان ان نصیرا علی علی یا علی
اے میرے مولا میرے پہلے امام
تم پہ ہزاروں ہو درود و سلام
تیری ثنا کرتا ہوں میں صبح و شام
ہے تیری خدمت میں یہ تیرا غلام
عرش تلک پھول کی خوشبو گیء
بس یہی کہتی ہے چمن کی کلی
سلطان ان نصیرا۔۔۔
تو ہے حسین ابنِ علی کا پدر
ہے حسین مجتبیٰ تیرا پسر
ایسا ہے عباس تیرا شیر نر
جانتا ہے تیری طرح ہر ہنر
تیغ جو میدان میں چلی
بس یہی ہر سمت صدا گونج اٹھی
سلطان ان نصیرا۔۔۔
تجھکو سبھی کہتے ہیں مشکل کشاء
عمدہ کشا کہتے ہیں خیرالوریٰ
سخت سے بھی سخت ہوا مارکا
فتح نہ خیبر جو کسی سے ہوا
بس یہ صدا دیتا تھا میرا نبی
جلد چلے آؤ خدا کے ولی
سلطان ان نصیرا۔۔۔
جن و انس ملک و حور کا مسجود علی
قبلہء اہلِ ولا کعبہء مقصود علی
مظہر نورِ خدا قدرت معبود علی
آنکھ جب ہونے لگی علی بندھ تو موجود علی
زیست کے شہر میں داخل ہوے مرنا کیسا
جب ہے بالیں پہ علی موت سے ڈرنا کیسا
سلطان ان نصیرا۔۔۔
کچھ انہیں ان کے مراتب سے سوا کہتے ہیں
کج نظر ہے وہ نصیری جو خدا کہتے ہیں
یہ وسیلہ وہ ہے جس کو نہیں رد کرتا ہے
یا علی کہتے ہی اللّٰہ مدد کرتا ہے
سلطان ان نصیرا۔۔۔
جس خدا نے یہ دیا مرتبہ
جس کو سحابہ نے بھی مولا کہا
جس کو ولی کہتی ہے وحیء خدا
آل پر اسکی ہوی کیا کیا جفا
کربوبلا میں گیء آل نبی
دشت میں ہر سمت صدا گونج اٹھی
سلطان ان نصیرا۔۔۔
شہ جب اٹھانے لگے لاش جواں
غم کی دل شہ پہ گری بجلیاں
ضعف کے عالم میں بہ درد و فغاں
لاش اٹھانے لگے شاہ زمن
سوے نجف دیکھ کے بولے یہی
آیےء امداد کو بابا علی
سلطان ان نصیرا۔۔۔
شام غریباں جو عیاں ہو گیء
مسند سرکار دو عالم جلی
زینب و کلثوم کی حالت یہ تھی
سر پہ نہ مقنہ تھا نہ چادر رہی
پہرے پہ غازی کی بہن آ گیء
رو کے یہ کہتی رہی بنت علی
سلطان ان نصیرا۔۔۔
بیٹی جو دیتی پدر کو صدا
دیکھا کے ایک ناقہ سوار آ گیا
رخ سے نقاب اپنے الٹ کر کہا
بیٹی نہ رو آ گیا بابا تیرا
بابا کے تب سینے سے زینب لگی
اور لپٹ کر یہی کہتی رہی
سلطان ان نصیرا۔۔۔
سب کو سنا دو یہی ماجد بیاں
تم بھی یہی نوحہ پڑھو شادماں
لٹ گیا جب فاطمہ کا گلستاں
ہم کو برابر ہے بہار اور خزاں
چاہے خوشی ہو کہ مصیبت کوی
ہم تو صدا کہتے رہیں گے یہی
سلطان ان نصیرا۔۔۔
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.