Sanae murtaza hai
Noha Lyrics & Urdu Writeup on General recited by Raza Ali Khan
ثناے مرتضی ہے اور میں ہوں
یہی اک مشغلہ ہے اور میں ہوں
نبی کہتے تھے حیدر بس تمہارا
شناسا ایک خدا ہے اور میں ہوں
ثناے مرتضی ہے۔۔۔
فرشتوں قبر میں آہستہ بولو
یہاں مشکل کشاء ہے اور میں ہوں
ثناے مرتضی ہے۔۔۔
صف دشمن سے حر نکلا یہ کہہ کر
بس اب راہ خدا ہے اور میں ہوں
ثناے مرتضی ہے۔۔۔
خبر دیتا ہے رن میں حسن اکبر
صدا نور خدا ہے اور میں ہوں
ثناے مرتضی ہے۔۔۔
وطن میں حال صغرا جس نے پوچھا
کہا آہ و بکا ہے اور میں ہوں
ثناے مرتضی ہے۔۔۔
سفر میں آگیء شام غریباں
لعینوں کی جفا ہے اور میں ہوں
ثناے مرتضی ہے۔۔۔
تمنا دولت و حشمت کی بے جاں
دبیر آخر فنا ہے اور میں ہوں
ثناے مرتضی ہے۔۔۔
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.