Roya kahan kahan
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Shaam recited by Ali Mohd. Sultanpuri
رویا کہاں کہاں سر مظلوم کربلا
نوکِ سناں پہ جب علی اصغر کا چڑھا
نیزے پہ سر حسین کا اس وقت رو پڑا
نیزے پہ بے زباں کے کٹے سر کو دیکھ کر
روے حسین اپنے گل تر کو دیکھ کر
رویا کہاں کہاں۔۔۔
چھینی گیء جو زینب و کلثوم کی ردا
نیزے پہ سر حسین کا اس وقت رو پڑا
کانپا فلک لرزنے لگی اس گھڑی زمیں
آنکھوں کو بند کر کے جو روے ہیں شاہ دیں
رویا کہاں کہاں۔۔۔
غازی کا سر جو گردن رہوار سے بندھا
نیزے پہ سر حسین کا اس وقت رو پڑا
کہتے تھے شاہ اے میرے عباس السلام
عرش بریں پہ ہے تیرا احساس السلام
رویا کہاں کہاں۔۔۔
جب جانب سکینہ بڑھا شمر بے حیا
نیزے پہ سر حسین کا اس وقت رو پڑا
شہ جانتے تھے ظلم سکینہ پہ ڈھاے گا
بچی کو میرے مار کے ظالم رلاے گا
رویا کہاں کہاں۔۔۔
بچی کو جب طمانچے لعیں مارنے لگا
نیزے پہ سر حسین کا اس وقت رو پڑا
کہتے تھے شاہ میری حزینہ کو چھوڑ دے
ظالم خدا کو ڈر کے سکینہ کو چھوڑ دے
رویا کہاں کہاں۔۔۔
کانوں سے خون بالی سکینہ کے جب بہا
نیزے پہ سر حسین کا اس وقت رو پڑا
بابا بچاؤ بالی سکینہ نے جب کہا
نیزے پہ پھوٹ پھوٹ کے روے شہ ہدا
رویا کہاں کہاں۔۔۔
باندھی گیء جو اونٹ پہ سرور کی مہ لقا
نیزے پہ سر حسین کا اس وقت رو پڑا
چلتا تھا اونٹ چلتا تھا بچی کا بدن
روتے تھے بیقراری میں اس وقت شہ زمن
رویا کہاں کہاں۔۔۔
کانٹوں پہ شاہ دیں کا بیمار جب چلا
نیزے پہ سر حسین کا اس وقت رو پڑا
عابد حوصلے کو بڑھاتے رہے حسین
آنکھوں سے خوں کے اشک بہاتے رہے حسین
رویا کہاں کہاں۔۔۔
جب قافلہ اسیروں کا بازار میں گیا
نیزے پہ سر حسین کا اس وقت رو پڑا
پتھر چلا رہے تھے سبھی بانیء جفا
اپنے لہو میں ڈوبا تھا کنبہ رسول کا
رویا کہاں کہاں۔۔۔
کوفے کے در پہ جو پہنچا کنبہ لٹا ہوا
نیزے پہ سر حسین کا اس وقت رو پڑا
رو کر حسین کہتے تھے مسلم میں آ گیا
تم میری پیشوائی کو آے نہ بے وفا
رویا کہاں کہاں۔۔۔
لاشہ لٹکتا دیکھا جو مسلم غریب کا
نیزے پہ سر حسین کا اس وقت رو پڑا
لاشہ لٹکتا دیکھا جو بھای کا بام پر
وایض تڑپ کے روے شہنشاہِ بحروبر
رویا کہاں کہاں۔۔۔
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.