Salami chashm hai
Noha Lyrics & Urdu Writeup on General recited by Raza Ali Khan
سلامی چشم ہے رونے کو دل بکا کے لئے
زباں ہے وقف شہنشاہِ کربلا کے لئے
کہا یہ فاطمہ زہرا نے آ کے لاش سرور پر
بنا تھا تو کیا لال دشتِ کربلا کے لئے
سلامی چشم ہے۔۔۔
کبھی تو دوش پیمبر تھا تیری سواری کو
ہے آج سر تیرا نیزہء جفا کے لئے
سلامی چشم ہے۔۔۔
صدائے حلق بریدہ سے آی سرور کی
وہ ابتداء کے لئے تھا یہ انتہا کے لیےء
سلامی چشم ہے۔۔۔
حرم کے لوٹنے اسباب سعد و شمر لعیں
چلا جو زینبِ ناشاد کی ردا کے لئے
سلامی چشم ہے۔۔۔
وہ رو کے بولی میں فاطمہ کی بیٹی ہوں
ردا نہ چھین ستمگر میری خدا کے لئے
سلامی چشم ہے۔۔۔
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.