Rehne ke liye dil
Noha Lyrics & Urdu Writeup on General recited by Sachay Bhai
رہنے کے لیئے دل میں ہے شبیر کی صورت
آئینہ بدلتا نہیں تصویر کی صورت
رہنے کے لیئے ۔۔۔
حسنین و نبی حیدر و زہرا ہیں کِسآئ میں
تفسیر کے پیکر میں ہے تطہیر کی صورت
رہنے کے لیئے ۔۔۔
قربانیئِ شبیر خلیل آپ بھی دیکھیں
یوں خواب کو مل جاتی ہے تعبیر کی صورت
رہنے کے لیئے ۔۔۔
کیا جھپٹے ہیں دُشمن پہ حبیب ابنِ مظاہر
جو مثلِ کماں تھے وہ گئے تیر کی صورت
رہنے کے لیئے ۔۔۔
اب اور نہ دنیا میںخلیل اور نہ شبیر
ہر خواب دکھاتا نہیں تعبیر کی صورت
رہنے کے لیئے ۔۔۔
ھَل مِن کی صدائوں پہ مچلتے تھے جو اصغر
ماں دیکھ کے رہ جاتی تھی بے شیر کی صورت
رہنے کے لیئے ۔۔۔
جب آیا ہے سجاد کے قدموں کا تصور
اشکوں میں اُتر آئی ہے زنجیر کی صورت
رہنے کے لیئے ۔۔۔
باطل کی فضائوں میں وصی حق کے فدائی
حُر بن کے بدلتے ہیں تقدیر کی صورت
رہنے کے لیئے ۔۔۔
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.