Quran wo kitab hai
Noha Lyrics & Urdu Writeup on General recited by Nadeem Sarwar
قرآن وہ کتاب ہے جو در سے انقلاب ہے
ہماری درس گاہ ہے سیدھا راستہ
کربلا کربلا
ب اسم رب جہاں بسم اللّٰہ
سبحان اللہ یہ قرآن اللہ اللہ
ام الکتاب ہے یہ ماشاءاللہ
ایک ایک سورہ ہے یونیورس اللہ
قرآن وہ کتاب ہے۔۔۔
قرآں کی گود کا ایک ایک سورہ
وہ مایدہ ہو کہ یاسین و طاہا
سورہء مریم و رحمان و شعرا
پڑھتے ہی رہتے ہیں رب کا قصیدہ
قرآن وہ کتاب ہے۔۔۔
قرآں کی شان ہے شان محمد
قرآن ہے میزان محمد
فرمان رب فرمان محمد
نکتہء با قرآن محمد
قرآن وہ کتاب ہے۔۔۔
کیسے قرآن ہے ہم تک آیا
کس نے سکھایا ہے کس نے پڑھایا
ہے کس گھرانے کا یہ سرمایہ
جان دے کے اس کو ہے کس نے بچایا
قرآن وہ کتاب ہے۔۔۔
دیں بھی بچا قرآن بھی دیکھو
باقی رہا ایمان بھی مانو
کیا گیا کس کا یہ بھی تو سوچو
گھر تو لٹا سیدہ کا ہے لوگوں
قرآن وہ کتاب ہے۔۔۔
وہ کربلا وہ نبی کا گھرانہ
قرآن ادھر تو ادھر ہے زمانہ
اک ایک پارے کا مقتل جانا
خوں میں نہا کے یہ سب کو بتانا
قرآن وہ کتاب ہے۔۔۔
یہ کربلا یہ ہے شمعِ غریباں
وہ جلتے خیمے وہ آیات قرآں
خیموں میں بالی سکینہ پریشاں
زینب پکاری یہ بر سر میداں
قرآن وہ کتاب ہے۔۔۔
دیکھا نہ ہوگا کسی نے یہ منظر
جو کربلا میں تھا ریحان و سرور
بے پردہ ساری تھی آل پیمبر
ایک سر یہ کہتا تھا نوک سناں پر
قرآن وہ کتاب ہے۔۔۔
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.