Rasan basta haram
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Shaam recited by Ali Zia Rizvi
رسن بستہ حرم مجبور اور لاچار پھرتے ہیں
برہنہ سر برہنہ پا سرِ بازار پھرتے ہیں
---رسن بستہ حرم
گلے میں طوق ہے زنجیر پا چلنے نہیں دیتی
مگر کانٹوں کے اوپر عابد بیمار پھرتے ہیں
---رسن بستہ حرم
کہا کرتے تھے عابد عمر بھر زینب سے رو رو کر
پھوپھی آنکھوں میں زنداں کے در و دیوار پھرتے ہیں
---رسن بستہ حرم
بکا کرتی تھی صغرا راتوں کو فرقت میں بابا کی
وطن کو دیکھئے کب سید ابرار پھرتے ہیں
---رسن بستہ حرم
پھرائی جاتی ہے در در رسول پاک کی عطرت
مہار اونٹوں کی پکڑے عابد بیمار پھرتے ہیں
---رسن بستہ حرم
حیاتے ایک ایک کو حسرت سے دیکھا کرتا ہے پھرو
کبھی جو کربلا سے شاہ کے زوار پھرتے ہیں
---رسن بستہ حرم
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.