Phool sehraon may
Noha Lyrics & Urdu Writeup on General recited by Faazil Lakhnavi
پھول صحراؤں میں عابد نے کھلا ڈالے ہے
کتنے ویران بہاروں نے بسا ڈالے ہیں
پھول صحراؤں میں۔۔۔
دیکھو عباس کی نظروں کو لب نہر فرات
اک بجلی سے کیء طور جلا ڈالے ہیں
پھول صحراؤں میں۔۔۔
مالک و میثم و عمار ابوذر بہلول
عشقِ حیدر نے بھی دیوانے بنا ڈالے ہیں
پھول صحراؤں میں۔۔۔
الفت آل محمّد کو دعائیں دیجئے
بارہ راستہ در جنت کے بنا ڈالے ہیں
پھول صحراؤں میں۔۔۔
ماتم شاہ میں اٹھتی ہوی آوازوں نے
نقش بیعت کے جہاں پاے مٹا ڈالے ہیں
پھول صحراؤں میں۔۔۔
سر بہ سجدہ نظر آتے ہیں خدایانِ حرم
سر خداؤں کے بھی حیدر نے جھکا ڈالے ہیں
پھول صحراؤں میں۔۔۔
تیغ حیدر سے بھی کچھ تیز ہے شمشیر حسین
اس نے تو کفر کے بھی آثار مٹا ڈالے ہیں
پھول صحراؤں میں۔۔۔
کھینچ کر خلد در آل نبی پر ماہر
دور کے راستے نزدیک بنا ڈالے ہیں
پھول صحراؤں میں۔۔۔
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.