Parchame hazrate abbas
Noha Lyrics & Urdu Writeup on General recited by Sachay Bhai
پرچم حضرت عباس سجائے رکھنا
ظلم کے ساتھ ہر ایک سانس ہے انسان کی ننگ
سیکھو شبیر سے مرنے کی ادا جینے کا ڈھنگ
غم شبیر ہے باطل سے مسلسل اک جنگ
غم شبیر کو تلوار بنائے رکھنا
پرچم حضرت عباس۔۔۔
آکے باتوں میں سبک جان کے فرش غم کو
کھو نہ دینا کہیں شبیر کے اس ماتم کو
خوش ہونے نہیں دینا کبھی چشم نم کو
آندھیوں میں بھی دیا حق کا جلائے رکھنا
پرچم حضرت عباس۔۔۔
روئے دستار فضیلت میں نہ آجانا کہیں
شک و شبہات میں پڑ کر نہ گنوا دینا یقیں
غم شبیر عبادت ہے کوئی رسم نہیں
شور ماتم سے زمانے کو جگائے رکھنا
پرچم حضرت عباس۔۔۔
ظلمت کفر میں در آتی ہے ایماں کی لکیر
کفر کر سکتا نہیں حق کے ارادوں کو اسیر
پاک کر دیتا ہے ہر رجس سے ذکر شبیر
ذکر شبیر کو ایمان بنائے رکھنا
پرچم حضرت عباس۔۔۔
حشر تک راہ مودت یونہی آباد رہے
یہ دعائے دل زہرا ہے ذرا یاد رہے
عمر بھر روتے یونہی تھے نہیں سجاد رہے
اپنی نسلوں کو عزادار بنائے رکھنا
پرچم حضرت عباس۔۔۔
غم شبیر سے آباد میرا سینہ ہے
میں عزادار ہوں چہرہ میرا آئینہ ہے
سر بلند ہوکے زمانے میں اگر جینا ہے
سر در سبط پیمبر پہ جھکائے رکھنا
پرچم حضرت عباس۔۔۔
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.