Noore muhammadi
Noha Lyrics & Urdu Writeup on General recited by Sachay Bhai
نورِ محمدی کا یہ اعجاز ایک ہے
چودہ ہیں عکس اور رُخِ ناز ایک ہے
احمد سے لے کہ تا با محمد ہر ایک کی
بندہ نوازیوں کا بھی انداز ایک ہے
نورِ محمدی کا۔۔۔
جیسے علی کی ضرب کو حاصل ہے امتیاز
سجدہ تمام سجدوں میں ممتاز ایک ہے
نورِ محمدی کا۔۔۔
نوکِ سناں پہ پڑھ کہ بتایا حُسین نے
قرآن و اہلیبیت کی آواز ایک ہے
نورِ محمدی کا۔۔۔
کوثر پہ جا ملیں گے یہ دونوں رسول سے
انجام ان کا ایک ہے آغاز ایک ہے
نورِ محمدی کا۔۔۔
لہہ ٹوٹنے نہ پائے کبھی یا حُسین کی
عظمِ جواں کے واسطے یہ قرض ایک ہے
نورِ محمدی کا۔۔۔
مرنا جو جانتے ہیں وہی جی رہے ہیں آج
ہو موت زندگی کا یہی راز ایک ہے
نورِ محمدی کا۔۔۔
جاتی ہے جان جائے اعزائے حُسین میں
یہ تو ہمارے واسطے اعزاز ایک ہے
نورِ محمدی کا۔۔۔
اک بھائی اک بہن کی کہانی ہے کربلا
انداز ایک ہے اثر انداز ایک ہے
نورِ محمدی کا۔۔۔
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.