Mujhe matloob hoga
Noha Lyrics & Urdu Writeup on General recited by Alamdar Razvi
مجھے مطلوب ہوگا جام لینا جب بھی کوثر کا
سلام ایسا پڑھوں گا دل بھر آے گا پیمبر کا
زمین کربلا کیا پوچھنا تیرے مقدر کا
ہے تجھ میں آج تک محفوظ سرمایہ پیمبر کا
مجھے مطلوب ہوگا۔۔۔
کمر کیوں خم نہ ہو دل غم سے ٹوٹے کیوں نہ سرور کا
علمبردار آخر بھای تھا بازو برادر کا
مجھے مطلوب ہوگا۔۔۔
لب دریا علمبردار بھی کام آگیا آخر
بس اب اللّٰہ حافظ حضرتِ زینب کی چادر کا
مجھے مطلوب ہوگا۔۔۔
تیری غیرت کو آخر کیا ہوا کچھ تو نے سوچا بھی
بھری محفل میں کیسا تذکرہ زینب کی چادر کا
مجھے مطلوب ہوگا۔۔۔
گھڑی بھر بھی رباب آرام سے سونے نہیں پاتی
وہ جب کروٹ بدلتی ہے خیال آتا ہے اصغر کا
مجھے مطلوب ہوگا۔۔۔
سعید زار پر جب بھی کوئی افتاد پڑتی ہے
بس اک عادت سی ہے وہ نام لیتا ہے حیدر کا
مجھے مطلوب ہوگا۔۔۔
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.