Meri taygh chashme
Noha Lyrics & Urdu Writeup on General recited by Murtaza-Riaz
میں جہاد کر رہا ہوں میری تیغ چشم تر ہے
میرے دشمنوں کو ہر دم میرے آنسوئوں سے ڈر ہے
یہ علم میرا تشَخّص یہ علم میرا تعارف
اور اسی کے زیر سایہ میرے وقت کا سفر ہے
---میں جہاد کر رہا ہوں
جو ہوا ہے کربلا میں وہ لکھا گیا بہت کم
جو چھپائے ہے مظالم وہ مورخ کا شر ہے
---میں جہاد کر رہا ہوں
میرے آنسوئوں نے پھر تو یہ بساط ہی الٹ دی
وہ حسینیوں کے دل میں نہ تو خوف ہے نہ ڈر ہے
---میں جہاد کر رہا ہوں
مگر اتنا یاد رکھیں کہ ہے غیب میں جو قائم
ہمیں انتظار اس کا وہ ہمارا ہمسفر ہے
---میں جہاد کر رہا ہوں
وہ جب آئے گا زمین پر تو پھر انتقام لے گا
میرا ایک ایک لمحہ بس اسی کے نام پر ہے
---میں جہاد کر رہا ہوں
تجھے اے لعین خبر ہے کہ یہ کون خون میں تر ہے
جسے ذبح کر رہا ہے وہ رسول کا پسر ہے
---میں جہاد کر رہا ہوں
وہ جو کہنیوں کے بل پر کسی لاش پر ہے آیا
وہ سناں بھی کھینچ لے گا کہ جوان کا پدر ہے
---میں جہاد کر رہا ہوں
وہ لہو فلک کی عظمت وہ لہو زمین کی حرمت
رخ شہہ پہ جو سجا ہے وہ لہو عظیم تر ہے
---میں جہاد کر رہا ہوں
یہ مکائے حرف شاہد میرے پاس ہے امانت
کہ فروغ دوں عزا کو یہی منصب ہنر ہے
---میں جہاد کر رہا ہوں
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.