Mera mehdi jab
Noha Lyrics & Urdu Writeup on General recited by Shahid Baltistani
کہا زہرا نے تربت میں مجھے کب چین آے گا
میرا مہدی جب آے گا
بقیہ کو وہ زینب کا عزاخانہ بناے گا
میرا مہدی جب آے گا
نہ دن کو رونے دیتے تھے نہ شب کو رونے دیتے تھے
کیا محدود بیت الحزن میں امت نے رونے پہ
وہ شہر حزن آتے ہی مدینے کو بناے گا
میرا مہدی جب آے گا
کہا زہرا نے۔۔۔
یہاں ام البنیں کے ساتھ سوتی ہے میری مادر
ہے جلتی دھوپ میں مدفن میرا باقر میرا جعفر میرا جعفر
وہ پھر مسمار قبروں کے لئے سایہ بناے گا
میرا مہدی جب آے گا
کہا زہرا نے۔۔۔
تڑپ جاتا ہے مہدی جب اسے آواز آتی ہے
وہ بچی آج بھی عباس کو رو کر بلاتی ہے
سکینہ کب سے پیاسی ہے اسے پانی پلاے گا
میرا مہدی جب آے گا
کہا زہرا نے۔۔۔
رداے زینب و کلثوم کے غم میں وہ رویا ہے
وہ تھک کر شام سے آ کر میرے پہلو میں سویا ہے
میرے سجاد کے اشکوں کا وہ بدلہ چکاے گا
میرا مہدی جب آے گا
کہا زہرا نے۔۔۔
لپٹ کر رو رہی ہے آج بھی وہ میرے قدموں سے
حسن کی قبر بے سایہ قاسم ہوا ٹکڑے
جو گزری امت فروہ پر زمانے کو بتاے گا
میرا مہدی جب آے گا
کہا زہرا نے۔۔۔
ادھوری رہ گیء دنیا میں جو تصویر حیدر کی
نہ اس نے ماں کہا مجھکو نہ خود میں نے زیارت کی
یقیں ہے میری ممتا کو وہ محسن بن کے آے گا
میرا مہدی جب آے گا
کہا زہرا نے۔۔۔
دکھی ہوں اپنی تربت میں یہ کیسا دور حاضر ہے
عزاداری کا ممکن ہے کوئی سجدے کا منکر ہے
تکلم تیغ حیدر کی وہ دونوں پر چلاے گا
میرا مہدی جب آے گا
کہا زہرا نے۔۔۔
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.