Maula ali ali
Noha Lyrics & Urdu Writeup on General recited by Sachay Bhai
مولا علی علی میرا آقا علی علی
دینِ مُحمدی کا سہارا علی علی
جب فتح جنگ ہو نہ سکی تین روز تک
آخر لبِ رسول سے نکلا علی علی
مولا علی علی ۔۔۔
اُس کا ہر اک بگڑا ہوا کام بن گیا
مشکل میں جب کسی نے پُکارا علی علی
مولا علی علی ۔۔۔
میت جوان کی لے کے چلے جب سوئے خیام
کہتے تھے زیرِ لب شاہِ والا علی علی
مولا علی علی ۔۔۔
جلتے ہوئے خیام سے آتی تھی یہ صدا
اب تو مدد کو آئیے بابا علی علی
مولا علی علی ۔۔۔
کھلواؤ آکے زینب و کلثوم کا گلا
مشکل کشا لقب ہے تمہارا علی علی
مولا علی علی ۔۔۔
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.