Manam husssainiyam
Noha Lyrics & Urdu Writeup on General recited by Muslim Jafri
حسینیم قلندرم مستم
بندہء شاہ کربلا ہستم
پیشواے تمام أہل غم
کہ سگ کوے ابنِ حیدریم
منم حسینیم
میں عزادار ہوں کربوبلا ہے دل پہ رقم
خدا کا شکر ہے فرش عزا بچھاتا ہوں
غمِ حسین میں اشک عزا بہاتا ہوں
دعاے فاطمہ زہرا سے ہے یہ خاص کرم
منم حسینیم۔۔۔
میں جانتا ہوں عطاؤں کے سارے رازوں کو
میں جانتا ہوں وفا کے سبھی تقاضوں کو
اسی لئے میں اٹھتا ہوں با وفا کا الم
منم حسینیم۔۔۔
اتر کے عرش نشیں کربلا میں کہتے ہیں
جھکا کے اپنی جبیں کربلا میں کہتے ہے
الٰہی تو نے دکھا دی ہمیں بھی آج ارم
منم حسینیم۔۔۔
یزیدی فوج نے جس کو رکھا تھا پہرے میں
وہ آج تربت عباس پر ہے سجدے میں
فرات چوم کے کہتی ہے باوفا کے قدم
منم حسینیم۔۔۔
میں ماتمی ہوں خدا سے ملی ہے یہ نعمت
ہے دست حضرت عباس پر میری بیعت
کسی یزید کے آگے یہ سر نہ ہوگا خم
منم حسینیم۔۔۔
فقط میرا ہی نہیں ھل اتی کا کہنا ہے
تمام أہل عزا انما کا کہنا ہے
کلام آج بھی یہ کر رہے ہیں لوح و قلم
منم حسینیم۔۔۔
دکھا کے پیاس کی شدت میں حوصلہ اپنا
ہر ایک شہید نے یہ کہہ کے دیا سر اپنا
حسین آپ پہ قربان ہے یہ میرا دم
منم حسینیم۔۔۔
کلام مسلم و یاسر ہے یہ خدا میرے
غمِ جہاں سے اپنی پناہ میں لے لے
جو دے رہا ہے تو دے دے ہمیں حسین کا غم
منم حسینیم۔۔۔
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.