Lashkare aada mein
Noha Lyrics & Urdu Writeup on General recited by Anj. Masoomeen
لشکرِ اعدا میں جتنے تھے سبھی کہنے لگے
دیکھ کر عباس کے تیور علی کہنے لگے
دیکھ کر انداز جنگ حضرتِ عباس کے
آگےء میداں میں حیدر خیبر کہنے لگے
لشکرِ اعدا میں۔۔۔
ہاتھ میں عباس کے چمکی جو وہ تیغ حیدری
لشکری بے ساختہ بجلی گری کہنے لگے
لشکرِ اعدا میں۔۔۔
اصغر و اکبر پہ کی نظریں تو دل میں اشقیاء
ان کو تصویر علی ان کو نبی کہنے لگے
لشکرِ اعدا میں۔۔۔
ہو حضرت تو آؤ دیکھو کیا ہے تصویر حسین
روشنی اپنے کو کیسے روشنی کہنے لگے
لشکرِ اعدا میں۔۔۔
کربلا والوں نے زندہ کر دیا اسلام کو
مرنے والے موت کو ہی زندگی کہنے لگے
لشکرِ اعدا میں۔۔۔
لاش اکبر کی اٹھای جو زمین گرم سے
ہر قدم پہ شاہ والا یا علی کہنے لگے
لشکرِ اعدا میں۔۔۔
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.