Khuda ki raah may
Noha Lyrics & Urdu Writeup on General recited by Nasir Jahan
خدا کی راہ میں کار نمایاں ایسے ہوتے ہیں
تہہ خنجر کیےء سجدے مسلمان ایسے ہوتے ہیں
وہ پیاری پیاری شکلیں دیکھ کر آل پیمبر کی
ستاروں نے کہا اے چاند انسان ایسے ہوتے ہیں
خدا کی راہ میں۔۔۔
مسافر کا تن بے سر ہے اور شب کا اندھیرا ہے
کسی کی لاش پر گیسوں پریشان ایسے ہوتے ہیں
خدا کی راہ میں۔۔۔
قدم پر شہ کا دم نکلا حبیب ابنِ مظاہر کا
محبت کے وفا کے عہد و پیمان ایسے ہوتے ہیں
خدا کی راہ میں۔۔۔
خدا ہی جان دل سے کیا کہا ہوگا نگاہوں نے
سکینہ کو خبر کیا تھی کہ زندان ایسے ہوتے ہیں
خدا کی راہ میں۔۔۔
سنا کر نجم قصہ کربلا والے شہیدوں کا
مسلمانوں کو سمجھا دو مسلمان ایسے ہوتے ہیں
خدا کی راہ میں۔۔۔
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.