Kar rahi hai lehad se
Noha Lyrics & Urdu Writeup on General recited by Irfan Hussain
ظلم جب بھی تھا اب بھی ہے مجھ پر یہاں
بابا جاں بابا جاں
کر رہی ہے لحد سے سکینہ فغاں
بابا جاں بابا جاں
جلد بھجوایےء اب علمدار کو
بدلہ لینا ہے کربل کے غم خوار کو
روکے یہ کہہ رہی ہے میری دادی جاں
بابا جاں بابا جاں
کر رہی ہے لحد سے۔۔۔
یہ وہی نسل ہے جس نے بے شیر کی
کھودی ننھی لحد میرے دلگیر کی
اب مزاروں کو توڑے نگے ظالم یہاں
بابا جاں بابا جاں
کر رہی ہے لحد سے۔۔۔
توڑ ڈالی لحد تیرے غم خوار کی
ہجر کی بھی لحد اور عمار کی
کس قدر ظلم ہوتا ہے ہم پر یہاں
بابا جاں بابا جاں
کر رہی ہے لحد سے۔۔۔
توڑنے روضے آے ہیں اغیار اب
آپ کی ہے مدد ہم کو درکار اب
آکے ہم کو بچا لو میرے بابا جاں
بابا جاں بابا جاں
کر رہی ہے لحد سے۔۔۔
ظلم جو ڈھا رہے ہیں یہ سلفی ہے سب
کربلا کے منافق یزیدی ہیں سب
ظالموں سے بچا لو ہمیں عمو جاں
بابا جاں بابا جاں
کر رہی ہے لحد سے۔۔۔
خوں نکلتا تھا کانوں سے جب بھی میرے
درد ہوتا ہے کانوں میں اب بھی میرے
مجھ پہ روتی رہی خوں بھری بالیاں
بابا جاں بابا جاں
کر رہی ہے لحد سے۔۔۔
شمر نے تب بھی مارے طمانچے مجھے
تازیانے لگاے تھے درے مجھے
بالیاں کھینچی کانوں سے خوں تھا رواں
بابا جاں بابا جاں
کر رہی ہے لحد سے۔۔۔
ہاشمی نے یہ رو روکے نوحہ کہا
پڑھکے عرفان بھی نوحہ رونے لگا
رونے والوں کو دینگی دعا دادی جاں
بابا جاں بابا جاں
کر رہی ہے لحد سے۔۔۔
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.