Jo sajda hota hai
Manqabat Lyrics & Urdu Writeup on General recited by Ali Rizvi Sachay
جو سجدہ ہوتا ہے مُختص پیمبری کے لئے
رسول نے اسے چھوڑا حسین ہی کے لئے
نبی خدا کے لئے ہے علی نبی کے لئے
نہ ہو یہ رات تو کوئی نہیں کسی کے لئے
جو سجدہ ہوتا ہے۔۔۔
علی علی ہی کےء جاؤ زندگی ہے یہی
ہے عرش محو سماعت علی علی کے لئے
جو سجدہ ہوتا ہے۔۔۔
علی ولی بھی ہے نفس نبی بھی مولا ہی
شعور شرط ہے قرآں سے آ گہی کے لئے
جو سجدہ ہوتا ہے۔۔۔
زرا یہ دیکھنا اے دل وہ کربلا تو نہیں
چلا ہے کعبہ کدھر کسبے روشنی کے لئے
جو سجدہ ہوتا ہے۔۔۔
سلام خانۂ زہرا تیرے چراغوں پر
بجھے ہیں شمع رسالت کی روشنی کے لئے
جو سجدہ ہوتا ہے۔۔۔
فرات میں بھی سکینہ کا عکس ہی دیکھا
ہے تشنگی کا ہے ایثار تشنگی کے لئے
جو سجدہ ہوتا ہے۔۔۔
کہاں وہ راکب دوش نبی کہاں خنجر
یہ لمحہ درد کا عنواں ہے ہر صدی کے لئے
جو سجدہ ہوتا ہے۔۔۔
نہ چھین چادر زینب نہ چھین سر سے ردا
خدا کے واسطے اے کلمہ گو نبی کے لئے
جو سجدہ ہوتا ہے۔۔۔
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.