Jo ke masroofe
Noha Lyrics & Urdu Writeup on General recited by Raza Ali Khan
جو کہ مصروفِ سلام شہدا رہتا ہے
گو وہ رہتا نہیں پر نام سدا رہتا ہے
اے فلک بعد فنا کاٹے گےء دست حسین
ایک نہ اک ظلم تیرے گھر میں نیا رہتا ہے
جو کہ مصروفِ۔۔۔
شمر کہتا تھا یہی ماں ہے علی اکبر کی
جس کا اک ہاتھ کلیجے پہ دھرا رہتا ہے
جو کہ مصروفِ۔۔۔
شمر سے شہ نے کہا پاؤں نہ رکھ سینے پر
یہی گنجینہء آثار خدا رہتا ہے
جو کہ مصروفِ۔۔۔
رو کے یہ ہند کی بیٹی نے سکینہ سے کہا
سر تیرا کس لئے ہر وقت کھلا رہتا ہے
جو کہ مصروفِ۔۔۔
وہ لگی کہنے یتیمی کی نشانی ہے یہی
کرتہ بے وارثی بچوں کا پھٹا رہتا ہے
جو کہ مصروفِ۔۔۔
شام ہوتی ہے تو اونٹوں سے اترتے ہیں حرم
پر سر شاہ تو نیزے پہ چڑھا رہتا ہے
جو کہ مصروفِ۔۔۔
خواب میں آن کے عابد سے یہ شہ نے پوچھا
بیٹا احوال تیرا قید میں کیا رہتا ہے
جو کہ مصروفِ۔۔۔
رو کے فرمایا کہ اشک آنکھوں میں لب پر نالے
پاؤں زنجیر میں رسی میں گلا رہتا ہے
جو کہ مصروفِ۔۔۔
باپ مارا گیا بھائی کٹے زنداں میں پھنسی
اس مصیبت میں بھلا ہوش بجا رہتا ہے
جو کہ مصروفِ۔۔۔
ہے یہ شرمندگی پانی کے نہ پہنچانے کی
نیزے پر بھی سر عباس جھکا رہتا ہے
جو کہ مصروفِ۔۔۔
کربلا میں مجھے اے سبط نبی یاد کرو
یہ دبیر آپ کا مصروف دعا رہتا ہے
جو کہ مصروفِ۔۔۔
طواف کعبہ کا تجھے شوق ہے از بس کہ دبیر
مضطرب دل صفتِ قبلہ نما رہتا ہے
جو کہ مصروفِ۔۔۔
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.