Jo bijli tayghe hyder
Noha Lyrics & Urdu Writeup on General recited by Faazil Lakhnavi
جو بجلی تیغِ حیدر کی سر خیبر نظر آی
سر مرحب پہ چمکی شہ پر جبریل پر آی
جو بجلی تیغِ حیدر۔۔۔
پڑی تھی کچھ عجب انداز سے مرسل نے خیبر میں
علی کی شکل میں ناد علی سب کو نظر آی
جو بجلی تیغِ حیدر۔۔۔
قیامت کیوں نہ ہو عباس کا حملہ سر ساحل
نظر آیا جو دریا بازو کی مچلی ابھر آئی
جو بجلی تیغِ حیدر۔۔۔
سناتی تھی بتولِ پاک کو سب جنگ کی باتیں
پلٹ کر جنگ سے تیغِ علی جب اپنے گھر آئی
جو بجلی تیغِ حیدر۔۔۔
علی کے ہاتھ کی ضربت ہے گویا ضربتِ قادر
سر ارزق پہ چمکی تھی کہ بڑھکر تا کمر آی
جو بجلی تیغِ حیدر۔۔۔
علی کو أہل ایمان دیکھ کر کعبے میں کہتے ہیں
محمد کے لئے اللہ کے گھر میں سپر آی
جو بجلی تیغِ حیدر۔۔۔
یہ شمشیر علی ہے یا ہے برستے ابر میں بجلی
وہاں کوندھی یہاں گرجی ادھر چمکی ادھر آئی
جو بجلی تیغِ حیدر۔۔۔
لکھے تھے ہاتھ سے خود پنجتن کے نام کشتی پر
تبھی تو نوح کی کشتی سر طوفان ابھر آئی
جو بجلی تیغِ حیدر۔۔۔
وہی حر گھیر کر لایا تھا جو شبیر کو بن میں
اسی حر کو رخ شبیر میں جنت نظر آئی
جو بجلی تیغِ حیدر۔۔۔
عزاب آتا ہوا رکوا دیا اپنی سفارش سے
عطاے شاہ دیں ماہر سر محشر نظر آئی
جو بجلی تیغِ حیدر۔۔۔
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.