Jo bandagane khuda
Noha Lyrics & Urdu Writeup on General recited by Raza Ali Khan
جو بندگانِ خدا نام پر خدا کے چلے
فرات و نیل میں بھی راستہ بنا کے چلے
انہیں کے دم سے رواں ہے یہ کاروانِ حیات
خود اپنی راہ میں جو فرش خوں بچھا کے چلے
جو بندگانِ خدا۔۔۔
ریاض مجلس سرور بھی ہے عجب کے جہاں
فضا بھی اے تو دامن بچا بچا کے چلے
جو بندگانِ خدا۔۔۔
عجیب حال تھا آل نبی کا بعد حسین
کہ خوں بہا نہ دیا اشک خوں بہا کے چلے
جو بندگانِ خدا۔۔۔
بیان صدق سے ہلچل سی ہے سر دربار
اسیر کربوبلا فیصلہ سنا کے چلے
جو بندگانِ خدا۔۔۔
ناصر دیکھو زمین انیس ہے یہ زمین
چراغ لے کے کہاں سامنے ہوا کے چلے
جو بندگانِ خدا۔۔۔
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.