Jahan may fana ke
Noha Lyrics & Urdu Writeup on General recited by Sachay Bhai
باقی رہا ہے کون جہاں میں فنا کے بعد
زندہ مگر حُسین ہے قتلِ جفا کے بعد
باقی رہا ہے ۔۔۔
آقا ہے وہ ہمارا ہم اُس کے غلام ہیں
قبضہ ہے کائنات پہ جس کا خُدا کے بعد
باقی رہا ہے ۔۔۔
ہے مرقدِ حُسین تمنائِ آخری
جنت بھی گر ملے تو نہ لیں کربلا کے بعد
باقی رہا ہے ۔۔۔۔
نُصرت کو آ رہے ہیں ملک چھوڑ کر فلک
پایا شرف حُسین نے یہ انبیائ کے بعد
باقی رہا ہے ۔۔۔
پردے کی آیتوں کی یہ تفسیر دیکھ لو
بالوں سے مُنہ چھپائے حرم ہیں ردا کے بعد
باقی رہا ہے ۔۔۔
کر کے بلند ہاتھوں پہ اصغر کو بولے شاہ
باقی نہیں ہے اب کوئی اس مہلکا کے بعد
باقی رہا ہے ۔۔۔
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.