Jab tak hai is jahan
Noha Lyrics & Urdu Writeup on General recited by Faazil Lakhnavi
جب تک ہے اس جہاں میں حسین و حسن کا نام
ہے کون جو مٹاے رسول زمن کا نام
جب تک ہے اس جہاں میں۔۔۔
گرتا ہے جب کوئی تو وہ کہتا ہے یا علی
سکے کی طرح چلتا ہے خیبر شکن کا نام
جب تک ہے اس جہاں میں۔۔۔
لے آی موت گھیر کے حیدر کے سامنے
مرحب تو سن کے پلٹا تھا خیبر شکن کا نام
جب تک ہے اس جہاں میں۔۔۔
ہر ایک کی زبان پر ہے زینب و حسین
کلمے کے بعد چلتا ہے بھای بہن کا نام
جب تک ہے اس جہاں میں۔۔۔
موجیں ادب سے کیوں نہ ہٹے راہ چھوڑ کر
کشتی کے ساتھ آتا ہے لکھا پنجتن کا نام
جب تک ہے اس جہاں میں۔۔۔
صحرا میں بے کفن رہا زہرا کا لاڈلا
اس شرم سے سفید ہے اب تک کفن کا نام
جب تک ہے اس جہاں میں۔۔۔
ماہر میں بزمِ پنجتن پاک پر نثار
مولا بنا ہے دید کی اس انجمن کا نام
جب تک ہے اس جہاں میں۔۔۔
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.