Ab to Ajao shehanshah e wafa
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Hazrat Abbas (a.s) recited by Ravi Road Party
رو رو کہتی تھی سکینہؑ رن میں
لٹ گئی ثانیٔ زہراؑ کی ردا
اب تو آجاؤ شہنشاہ وفا
شمر نے مارے طمانچے ہیں میرے گالوں پہ
جھڑکیاں دے کے اُٹھایا ہے مجھے
بابا کی لاش پہ رونے نہ دیا اب تو آجاؤ ۔۔۔
چھین کر سب کی ردائیں ہیں جلائے خیمے
ایسے لوٹا ہے مسلمانوں نے
نہ کیا آلِ محمدؐ کا حیا
اب تو آجاؤ ۔۔۔۔
تم کو عبّاسؑ کی طاقت پہ بھروسہ تھا بہت
قید ہونے سے بچائے تم کو
آ کے یہ شمر نے زینبؑ سے کہا
اب تو آجاؤ ۔۔۔
شام جانے کیلئے قافلہ تیار ہے جو
اُن میں ایک رات کی بیاہی ہے کھڑی
ہاتھ سے اُترا نہیں ہے رنگِ حنا
اب تو آجاؤ۔۔۔
توڑ دی مار کے اکبرؑ کے جگر میں برچھی
اور ستمگر نے کہا مولاؑ سے
یہ سُنا ہے کہ تو صابر ہے بڑا
اب تو آجاؤ ۔۔۔
صاحب العصرؑ یہ الفاظ ادا کرتے ہیں
کوئی خوبی یہ نہیں اخترؔ کی
اس کے نوحوں میں ہے زہراؑ کی دعا
اب تو آجاؤ ۔۔۔
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.