Qabr may fatema
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Shaam recited by Mir Rehan Abbas
قبر میں فاطمہ زہرا کو رلاتے کیوں ہو
بھرے دربار میں زینب کو بلاتے کیوں ہو
خوں ہے جس پر ہے حسین ابنِ علی کا تازہ
ثانیء زہرا کو خنجر وہ دکھاتے کیوں ہو
قبر میں فاطمہ۔۔۔
سر عباس بھلا کیوں نہ گرے نیزے سے
نیزے پہ چادر زینب کو اٹھاتے کیوں ہو
قبر میں فاطمہ۔۔۔
پشت حاضر ہے میری کہتا تھا بیمار حسین
تازیانے پھپھی اماں کو لگاتے کیوں ہو
قبر میں فاطمہ۔۔۔
گود میں رہتی تھی غازی کے صدا جو بچی
اس کو کانٹوں کے رستے پہ چلاتے کیوں ہو
قبر میں فاطمہ۔۔۔
اس کو تو گود میں کرنے دو سکوں مادر کی
سر بے شیر کو نیزے پہ چڑھاتے کیوں ہو
قبر میں فاطمہ۔۔۔
پیاس کچھ اور بھی بڑھ جاتی ہے معصوموں کی
پانی دینا ہی ہوتا تو دکھاتے کیوں ہو
قبر میں فاطمہ۔۔۔
گر کے کہتا ہے یہ شبیر کا سر نیزے سے
چلتے ناقے سے سکینہ کو گراتے کیوں ہو
قبر میں فاطمہ۔۔۔
میر سجاد یہی پوچھتے رہتے تھے امام
باغی عباس کی بہنوں کو بلاتے کیوں ہو
قبر میں فاطمہ۔۔۔
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.