Jab na aada se
Noha Lyrics & Urdu Writeup on General recited by Ustad Sibte Jafar
جب نہ اعدا سے کسی طرح سفای ٹہری
صبحِ عاشور محرم کو لڑای ٹہری
پوچھا زینب نے کہ کیا ہے میرے بھائی ٹہری
شاہ نے فرمایا بہن تم سے جدائی ٹہری
آج پیاروں سے ملاقات بنی مت جانو
اے بہن آج کی یہ رات غنیمت جانو
میں ان کے شر سے امان پاؤں غیر ممکن ہے
وطن میں آل کو پہنچاؤں غیر ممکن ہے
یہاں سے پاؤں بھی سرکاوں غیر ممکن ہے
میں کل کو قتل سے بچ جاؤں غیر ممکن ہے
خدا سے صبر و رضا کا ہے خست گار حسین
بس ایک رات کا مہماں ہے بے دیار حسین
بلا میں کشتۂ رنج و الم کو رہنے دو
فقط مسافر راہ ادم کو رہنے دو
ستم رسیدہ پابند غم کو رہنے دو
نہ تم رہو نہ علی کے حرم کو رہنے دو
ہمارے بعد یہ ناچار در بدر نہ پھرے
رسول زادیاں بلوے میں ننگے سر نہ پھرے
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.