Izatdaar gharana
Noha Lyrics & Urdu Writeup on General recited by Farhan Ali Waris
یہ عزت دار گھرانہ ہے
سید سردار گھرانہ ہے
ملکہ ہیں خدیجہ اس گھر کی
مالک حسنین کا نانا ہے
یہ عزت دار گھرانہ ہے
ساری آیاتِ قرآنی
اس گھر کی شان میں اُتری ہیں
یہ پاک محمد کا گھر ہے
یہاں فاطمہ زہرا رہتی ہیں
آواز یہاں نیچی رکھنا
اللہ کا یہ فرمانا ہے
یہ عزت دار گھرانہ ہے۔۔۔
جو انکا دشمن ہے اُس پر
اللہ بھی لعنت کرتا ہے
اس گھر میں رہنے والوں کا
قرآن میں شجرہ ملتا ہے
کعبہ کرتا ہے سلام اُسکو
اس بات کو جسنے مانا ہے
یہ عزت دار گھرانہ ہے۔۔۔
سردار فرشتوں کا آکر
اس گھر میں جھلاتا ہے جھولا
تخت اور تاج کو ٹھکرا کر
آئی ہیں کنیزی میں فضہ
نوکر جو بھی ہے اس گھر کا
انداز اُسکا شاہانہ ہے
یہ عزت دار گھرانہ ہے۔۔۔
خالی نہیں جاتا کوئی بھی
سب کے دامن بھر جاتے ہے
جب روٹیاں بانٹتی ہیں زہرا
یہاں آسماں والے آتے ہیں
بٹتا ہے تبرک کی صورت
اس گھر کا جو بھی کھانا ہے
یہ عزت دار گھرانہ ہے۔۔۔
جس گھر پر ہو غازی کا علم
کرتی ہیں فاطمہ زہرا کرم
ہم لوگ حُسینی ہیں چھت پر
کیوں نا لہرائیں یہ پرچم
یہ علم لگانے کا مقصد
دنیا کو یہ بتلانا ہے
یہ عزت دار گھرانہ ہے۔۔۔
صدقہ یہ دیا ہے بچوں کا
بی بی نے اپنے نوکر کو
فرحان اِنہی کی مجلس نے
ذیشان بنایا ہے گھر کو
میرا گھر کوئی عام نہیں اس میں
زہرا کا آنا جانا ہے
یہ عزت دار گھرانہ ہے۔۔۔
عزت جو بڑی تھی تو
مصیبت بھی بڑی تھی
جو گھر تھا محمد کا
وہاں آگ لگی تھی
عزت بھی بڑی غربت بھی بڑی
جس در پہ نبی کرتے تھے سلام
اُس دروازے کو جلایا گیا
عزت بھی بڑی غربت بھی بڑی
کعبے میں ظہور ہوا جس کا
مسجد میں اُس کو قتل کیا
عزت بھی بڑی غربت بھی بڑی
پہلو میں نبی کے جو تھا پلا
وہی پہلو میں نہ دفن ہُوا
عزت بھی بڑی غربت بھی بڑی
جسے خُلد سے کپڑے بھیجے گئے
بے کفن رہا اُس کا لاشہ
عزت بھی بڑی غربت بھی بڑی
جو گھر کوثر کا مالک تھا
اُسے دشت میں پیاسا مار دیا
عزت بھی بڑی غربت بھی بڑی
قائم تھا پردہ جن سے اُنہیں
بازار میں لائے بے پردہ
عزت بھی بڑی غربت بھی بڑی
ہے جن کے صدقے میں دُنیا
ہئے اُن پہ صدقہ پھینکا گی
عزت بھی بڑی غربت بھی بڑی
آزاد کرائے جو قیدی
ہائے وہ گھرانہ قید ہُوا
عزت بھی بڑی غربت بھی بڑی
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.