Ishqe ali zehra
Noha Lyrics & Urdu Writeup on General recited by Raza Abbas Zaidi
یا حسین یا حسین
عشقِ علی و زہرا حسین
یا حسین یا حسین
عرش بریں ہو جس کا مصلی
سجدہ جسے کرتا ہوں قبلہ
جس کی سکونت صحن کعبہ
جس کا امامیہ گنبد خضریٰ
جس سے ہے آبرو دین خدا کی وہ حسین
حیدری زیب و زین فاطمہ زہرا کا ہے چین
یا حسین یا حسین۔۔۔
شان قیادت روح امامت
جس کی مودت اجر رسالت
بر سر نیزہ حسن تلاوت
صبر ہے جیسا ویسی شجاعت
اے شاہ مشرقین اے دل و جان کربلا
آپ ہی ابتدا آپ ہی عشق کی انتہا
یا حسین یا حسین۔۔۔
چہرہ تیرا والنجم کی صورت
گیسوں تیرے والیل کی آیت
بدر تمامی قد اور قامت
آنکھوں کی ہے والنور علامت
قلب قرآن کے نور میں باہم ہے حسین
اس میں ایک لفظ ہے اس کا مجسم ہے حسین
یا حسین یا حسین۔۔۔
حر سے دلاور کیا تھے کیا ہے
راحب و فطرس تجھ پہ فدا ہے
جتنے شہید کربوبلا ہے
تیری عطا پہ محو ثنا ہے
سورہء رحمٰن کی پوچھیےء کیا تفسیر ہے
خود کہے گا خدا بس وہ میرا شبیر ہے
یا حسین یا حسین۔۔۔
کربوبلا اب ہم کو بلاے
فرش زمیں پر عرش دکھاے
خاک شفا دستار بناے
روضے پہ تیرے سر کو جھکاے
کربلا نام ہے عشق کی اس معراج کا
پا سکے کوششیں کر کے بھی نہ جسے انبیاء
یا حسین یا حسین۔۔۔
کیسی سحر عاشور کی آی
کیسی ستم کی آندھی چھای
باقی رہے نہ بیٹے بھای
روتی رہی تجھ پر تنہائی
رن کو جو بھی گیا تجھ پہ فدا ہوتا رہا
رو رہی ہے آج بھی غم میں تمہارے کربلا
یا حسین یا حسین۔۔۔
فخر ہمیں سلمان و رضا ہے
ہم کو میسر فرش عزا ہے
فاطمہ زہرا کی یہ عطا ہے
لب پہ ہمارے جو نوحہ ہے
بادشاہی سے بڑھ کر ہے ہماری نوکری
دھڑکن قلب ہے نام حسین ابنِ علی
یا حسین یا حسین۔۔۔
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.