Hussain zulmaton may
Noha Lyrics & Urdu Writeup on General recited by Hasan Sadiq
حسین ظلمتوں میں گوہر تابندہ ہے
کہ جس کے ہونے سے انسانیت پایندہ ہے
سوار دوش رسالت کے سر نے نیزہ پر
قرآں سنا کے دکھایا شہید زندہ ہے
حسین ظلمتوں میں۔۔۔
نہ پہنچا پانی نہ لاشہ بھی جاے خیموں میں
کنیز زادہ تیری بیٹی سے شرمندہ ہے
حسین ظلمتوں میں۔۔۔
ستارے ماند ہیں ماتم فضائیں کرتی ہے
غمِ حسین میں مغموم ہر پرندہ ہے
حسین ظلمتوں میں۔۔۔
اداس روضہ نبی روتا ہے دل صغرا کا
شہید تیری شبیہ ہو گیء کہ زندہ ہے
حسین ظلمتوں میں۔۔۔
جو سر برہنہ نظر آی غازی کو زینب
تو سر نے گر کے بتایا شہید زندہ ہے
حسین ظلمتوں میں۔۔۔
نہ ترس بچوں پہ نہ پاس کلمہ والوں کا
سپاہ شمر نے نجفی ہر ایک درندہ ہے
حسین ظلمتوں میں۔۔۔
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.