Hussain ya maula
Noha Lyrics & Urdu Writeup on General recited by Safdar Abbas
جس نے بھی ڈھونڈا تجھے رب کو ہے پایا
تو ہے زمیں پہ محمد کا سایہ
دین محمد کو تو نے بچایا
زندگی ساتھ تیرے بندگی ساتھ تیرے
کربوبلا نے یہ سکھایا
میں حق کے ساتھ کہوں
بس یہی بات کہوں
تیری ولا ہے سرمایہ
تو ہے نبی کا نورِ عین
حسین یا مولا حسین
دین خدا کا منشور تو ہے
رسم وفا کا دستور تو ہے
اونچا جہاں میں تیرا علم ہے
کون و مکاں میں تو محترم ہے
لب پہ دعا رہے یبن الزہراء حسین
تیری عدالت ہے یبن الزہراء حسین
تو ہے نبی کا نورِ عین
حسین یا مولا حسین۔۔۔
حر کا مقدر تو نے جگایا
جون کو تو نے اپنا بنایا
تو نے چراغ خیمہ بجھا کر
سب کی وفاؤں کو آزما کر
ایسا صلہ دیا یبن الزہراء حسین
رب سے ملا دیا یبن الزہراء حسین
تو ہے نبی کا نورِ عین
حسین یا مولا حسین۔۔۔
شرط شفاعت تیری محبت
شرط محبت تیری اطاعت
تیری اطاعت کی اطاعت
تجھ سے عداوت رب سے عداوت
دنیا کا کیا خبر یبن الزہراء حسین
ہے کتنا معتبر یبن الزہراء حسین
تو ہے نبی کا نورِ عین
حسین یا مولا حسین۔۔۔
بیعت سے تیرا انکار مولا
أہل ستم سے پیکار مولا
غیر کے لاے سارے ستمگر
جیت گیا تو ہارے ستمگر
گونجی بن میں اذاں یبن الزہراء حسین
پرسہ کری کہاں یبن الزہراء حسین
تو ہے نبی کا نورِ عین
حسین یا مولا حسین۔۔۔
جاتی ہے جان چلے جاے ہمیں غم کیا
راہ وفا کو کبھی چھوڑیں گے ہم کیا
زہرا سے وعدہ ہم نے کیا ہے
بس یہ ارادہ ہم نے کیا ہے
چاہے مر جاۓ ہم یبن الزہراء حسین
زندہ رکھیں گے غم یبن الزہراء حسین
تو ہے نبی کا نورِ عین
حسین یا مولا حسین۔۔۔
کشت آلام سے تو نے نکل کر
نوکِ سناں کو بنا دیا ممبر
تو نے لہو سے مقتل سجایا
تیری بہن نے زندہ بسایا
روتے ہوئے کہا یبن الزہراء حسین
ماتم ہوگا تیرا یبن الزہراء حسین
تو ہے نبی کا نورِ عین
حسین یا مولا حسین۔۔۔
شام غریباں بھولے نہیں ہم
روتے ہوئے بچوں کی صداییں
شمر لعیں نے خیمے جلا کر
اہلِ حرم کی چھینی رداییں
نوکِ سناں پر اونچا تیرا سر
جاری تھا قرآن تیری زبان پر
جو دیکھا جو سنا یبن الزہراء حسین
راوی نے لکھ دیا یبن الزہراء حسین
تو ہے نبی کا نورِ عین
حسین یا مولا حسین۔۔۔
وعدہ یہ تجھ سے کرتے ہیں رو کر
فرش عزا پر صفدر و مظہر
غافل نہ ہونگے تیری عزا سے
دل کو سکوں ہے آہ و بکا سے
تجھ سے وابستگی یبن الزہراء حسین
ہو ساری زندگی یبن الزہراء حسین
تو ہے نبی کا نورِ عین
حسین یا مولا حسین۔۔۔
تو ہی تو فاتح کربوبلا ہے
حسین حسین حسینا
سارے جہاں کے لبوں پہ صدا ہے
حسین حسین حسینا
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.